اسٹیل کی وزارت

سی ایس آر فنڈ کا استعمال

Posted On: 17 MAR 2021 1:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 17 مارچ       کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت جو رقم مختلف کمپنیوں کے ذریعہ کمپنی ایکٹ ، 2013 ('ایکٹ') اور کمپنیوں (سی ایس آر پالیسی) ضوابط ، 2014 کے سیکشن 135 کے تحت فراہم کردہ وسیع فریم ورک کے مطابق مختص اور استعمال کی گئی ہے ، جیسا کہ وقتا فوقتا ترمیم کی جاتی ہے۔ اس ایکٹ کے تحت ، یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ کمپنی ایکٹ ، 2013 میں بیان کردہ حد سے تجاوز کرنے والی کمپنیوں کو ، سی ایس آر کی سرگرمیوں کے لیےپہلے کے تین مالی سالوں کے دوران ان کے اوسط خالص منافع کا کم سے کم 2 فیصد مختص کرنا ہوگا۔  کمپنی کا بورڈ کمپنی کی سی ایس آر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی ، فیصلہ کرنے ، اس پر عمل درآمد اور نگرانی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ کمپنی ایکٹ کا شیڈول VII ان سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو کمپنیوں کے ذریعہ انجام دی جاسکتی ہیں ، جن میں ، حفظان صحت  ، تعلیم اور دیہی ترقیاتی منصوبے وغیرہ شامل ہیں۔ مزیدبرآں ، اس ایکٹ کی دفعہ 135 (5) کی پہلی شق میں یہ مذکور ہے  کہ کمپنی مقامی علاقوں اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو ترجیح دے گی جہاں یہ کام انجام دیا جاتا ہے۔

مرکزی وزیر اسٹیل جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

 

U-3361

 


(Release ID: 1709560) Visitor Counter : 112
Read this release in: English