نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی حکومت ملک بھر کے کھلاڑیوں کی مدد کر رہی ہے تاکہ وہ اولمپکس میں شرکت کے لئے زیادہ سے زیادہ کوٹہ حاصل کرسکیں اور ان کے تمغے جیتنے کے امکانات بڑھ سکیں: جناب کرن رجیجو
Posted On:
15 MAR 2021 5:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15 مارچ 2021/ اولمپکس سمیت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے لئے ہندوستانی کھلاڑیوں اور ٹیموں کی تیاری جاری عمل ہے۔ مرکزی حکومت بیرون ملک بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیموں کی تربیت اور شرکت کے لئے مالی مدد فراہم کرکے ، ہندوستان میں قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد ، سازو سامان کی خریداری اور قومی کھیلوں کے فیڈریشنوں (این ایس ایف) کے ذریعے تمل ناڈو سے آنے والے کھلاڑیوں سمیت ملک بھر کے کھلاڑیوں کی مدد کر رہی ہے۔ مطلوبہ تکنیکی اور سائنسی بیک اپ کے ساتھ ہندوستانی اور غیر ملکی کوچوں کے تحت قومی ٹیموں / کھیلوں کے کھلاڑیوں کی تربیت ، جس سے کھلاڑیوں کو اولمپکس میں شرکت کے لئے زیادہ سے زیادہ کوٹہ حاصل کرنے اور ان کے تمغے جیتنے کے امکانات بڑھانے کے قابل بنائے۔ قومی اسپورٹس فیڈریشنوں کی معاونت کی اسکیم کے تحت ، ہندوستان میں قومی چیمپین شپ کے انعقاد ، بین الاقوامی ٹورنامنٹ ، بیرون ملک بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت ، کوچنگ کیمپوں ، سازو سامان کی خریداری ، غیر ملکی کوچوں کی شمولیت وغیرہ کے لئے فنڈز مہیا کیے جاتے ہیں۔ این ایس ایف ایس کی امداد کی اسکیم کے تحت ، فنڈز کو ریاست کے حساب سے مختص نہیں کیا جاتا ہے۔ کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت ، قومی چیمپین شپ کے انعقاد اور ہندوستان میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ وغیرہ کے لئے فنڈز مختص اور استعمال کیے جاتے ہیں۔
اولمپکس سمیت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی تیاری کرنے والی ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے مقصد سے ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی تشکیل / اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا , نئی دہلی اور اس کے ملک بھر میں مراکزسپورٹس اسٹیڈیا میں دیگر کھیلوں کی سہولیات کو وقتا فوقتا اپ گریڈ کیا جاتا ہے تاکہ ان کو بین الاقوامی معیار کا درجہ دیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ، وزارت یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کھیلو انڈیا اسکیم پر عمل پیرا ہے جس میں ریاستوں / مرکزی ریاستوں کو کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل / اپ گریڈیشن کے لئے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے ، جس کو ہندوستانی کھلاڑی اور ٹیمیں اولمپکس اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی تربیت کے لئے بھی استعمال کرتی ہیں۔
نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے مل کر اولمپکس میں سب سے بڑے ہندوستانی دستے کی شرکت کے حصول کے لئے اپنے اہداف طے کیے ہیں ، جس سے اعلٰی میڈل حاصل کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
یہ معلومات آج وزیر مملکت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب کیرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں آج تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3365
(Release ID: 1709557)
Visitor Counter : 100