سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بائیو ٹکنالوجی پارکس

Posted On: 23 MAR 2021 4:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 مارچ: ڈیپارٹمنٹ آف بائیوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) نے 2003 سے مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ بائیوٹیک پارکس کے قیام کے لیے شراکت کی ہے۔ اس نے بنیادی ڈھانچے کی معاونت فراہم کرکے تحقیق  کو مصنوعات اور خدمات میں بدلنے میں مدد فراہم کی ہے۔ ان پارکس سے نئی ٹیکنالوجیوں کو کاروباری بننے میں کام یابی سے پیش رفت ہو رہی ہے، اور نئے کاروباری اداروں کو بائیوٹیکنالوجی کے شعبے کے دیگر اسٹیک ہولڈر، تعلیمی میدان سے وابستہ افراد، صنعت اور حکومت سمیت مناسب روابط قائم کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ ڈی بی ٹی نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بایو ٹکنالوجی پارکس کے قیام کے لیے مدد فراہم ہے۔ تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ

بائیوٹیکنالوجی پارک کا نام

  1.  

اتر پردیش

بائیوٹیک پارک، لکھنؤ

  1.  

تلنگانہ

بائیوٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر، حیدرآباد

  1.  

تمل ناڈو

ٹڈکو سینٹر فار لائف سائنس بائیوٹیک پارک، چنئی

  1.  

تمل ناڈو

گولڈن جوبلی بائیوٹیک پارک برائے خواتین، چنئی

  1.  

آسام

بایوٹیک پارک ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر، گوہاٹی

  1.  

کیرلا

بائیوٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر، کوچین

  1.  

کرناٹک

بائیوٹیکنالوجی پارک، بنگلور

  1.  

جموں وکشمیر

صنعتی بایو ٹکنالوجی پارکس (IBTPs) (02)

  1.  

چھتیس گڑھ

چھتیس گڑھ بایوٹیک پارک

 

 

گذشتہ تین برسوں اور رواں سال کے دوران ریاستوں سے موصولہ تجاویز کی تفصیلات اور ان کی موجودہ صورت حال ذیل کے جدول میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار

صورت حال

تجویز کی موجودہ حیثیت

  1.  

تلنگانہ

اس تجویز کو محکمہ نے منظور کرلیا ہے

  1.  

مغربی بنگال

ڈی بی ٹی سکیم اسٹیئرنگ کمیٹی (ایس ایس سی) نے پرنسپل میں تجویز کی سفارش کی اور بائیوٹیک پارک کے لیے ایک ایس پی وی کے قیام کی تجویز پیش کی۔ اسٹیٹ ایس اینڈ ٹی کونسل کے جواب کا انتظار ہے۔

  1.  

کرناٹک (c-CAMP)

ڈی بی ٹی ایس ایس سی نے تجویز پر نظر ثانی کی تجویز پیش کی۔ نظرثانی کی تجویز کا انتظار ہے۔

  1.  

مدھیہ پردیش

ڈی بی ٹی ایس ایس سی نے تجویز پر نظر ثانی کی تجویز پیش کی۔ ڈی بی ٹی ایس ایس سی کے اگلے اجلاس میں زیر غور تجویز

  1.  

ہماچل پردیش

ڈی بی ٹی ایس ایس سی نے تجویز پر نظر ثانی کی تجویز پیش کی۔ ڈی بی ٹی ایس ایس سی کے اگلے اجلاس کے لیے زیر غور تجویز

  1.  

آندھرا پردیش (اے ایم ٹی زیڈ)

توثیق کے لیے تجویز زیر غور ہے

  1.  

آندھرا پردیش

(سائنس سٹی)

ایس ایس سی کی طرف سے تجویز منظور نہیں ہوئی

 

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیات اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے دی۔

****

ش ح ۔ ع ا۔ م ف

U. No. 3346

 

 



(Release ID: 1709443) Visitor Counter : 84


Read this release in: English