وزارات ثقافت

فن و ثقافت کے فروغ کے لئے مالی تعاون کی اسکیمیں

Posted On: 15 MAR 2021 5:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 15 مارچ       فن اور ثقافت کے فروغ کے لئے مالی اعانت کی  اسکیم 05 اسکیم کے اجزاء پر مشتمل ہے (i) ریپرٹری گرانٹ؛ (ii) قومی سطح کی  ثقافتی تنظیموں کو مالی اعانت۔ (iii) ثقافتی سرگرمی اور پروڈکشن کے لیے  گرانٹ؛ (iv) ہمالیہ کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور ترقی کے لئے مالی اعانت۔ اور (v) بودھ / تبتی فن و  ثقافت کی ترقی کے لئے مالی اعانت۔

  1. فن وثقافت کے فروغ کے لئے مالی اعانت کی اسکیم: یہ اسکیم پانچ اجزاء پر مشتمل ہے۔ اس اسکیم کے  مقاصد حسب ذیل ہیں :
  1. ریپرٹری گرانٹ

ریپریٹری گرانٹ اسکیم اجزاء کا مقصد فنون لطیفہ کی تمام سرگرمیوں جیسے ڈراما گروپ، تھیٹر گروپ ، موسیقاروں ، بچوں کے تھیٹر وغیرہ کے لئے مالی اعانت فراہم کرنا اوراستاد –شاگرد کی روایت کے مطابق اپنے متعلقہ استاد کے ذریعہ فنکاروں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ، 1 استاد اور زیادہ سے زیادہ 18 شاگردوں (تھیٹر کے معاملے میں) اور  1  استاد اور 10  شاگردوں (موسیقی اور رقص زمرے میں) کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔

معاونت کی رقم – استاد کو ماہانہ  10000 روپے ،  شاگردوں کو ماہانہ  6000-10000 روپے

  1. قومی سطح کی  ثقافتی تنظیمیں

اس اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر قومی / بین الاقوامی سطح پر ثقافتی سرگرمیوں کے لئے مدد فراہم کی جائے۔ اس اسکیم کے تحت امداد کی رقم5 کروڑ روپئے تک ہے۔

  1. ثقافتی سرگرمی اور پروڈکشن کے لیے  گرانٹ(سی ایف پی جی)

اس اسکیم کا مقصد سیمینار ، کانفرنس ، ریسرچ ، ورکشاپ ، تہواروں ، نمائشوں ، سمپوزیم ، رقص کی تیاری ، ڈرامہ ،تھیٹر ، موسیقی وغیرہ کے لئے غیر سرکاری تنظیموں / سوسائٹیوں / ٹرسٹوں / یونیورسٹیوں وغیرہ کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ سی ایف پی جی کے تحت فراہم کردہ رقم  زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے (غیر معمولی حالات میں 20 لاکھ روپے) ہے۔

  1. ہمالیہ کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور ترقی کے لئے مالی اعانت

اس اسکیم کا مقصد تحقیق ، تربیت اور سمعی و بصری پروگراموں کے ذریعہ ہمالیہ کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔ ہمالیائی خطے یعنی جموں و کشمیر ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، سکم اور اروناچل پردیش کے تحت آنے والی ریاستوں کی تنظیموں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ مالی اعانت  کی رقم سالانہ 10.00 لاکھ روپے ہے  جسےغیر معمولی حالات میں 30 لاکھ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

  1. بودھ / تبتی تنظیم کے تحفظ اور ترقی کے لئے مالی اعانت

اس اسکیم کے تحت بودھ / تبتی رضاکار تنظیموں بشمول خانقاہوں جو  بدھ مت / تبتی ثقافت اور روایت اور  اس سے متعلق شعبوں میں سائنسی نشوونما کی تحقیق میں مصروف ہیں، انہیں سالانہ  30.00 لاکھ روپے  کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے  اور غیر معمولی معاملات میں اسے بڑھا کر 1.00 کروڑ  کیا جا سکتا ہے۔

یہ اطلاع ثقافت و سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-3330

 



(Release ID: 1709417) Visitor Counter : 138


Read this release in: English