ارضیاتی سائنس کی وزارت

گہرے سمندر کا مشن

Posted On: 15 MAR 2021 3:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 15 مارچ        گہرے سمندر سے متعلق ٹکنالوجی کی ترقی ، گہرے سمندری معدنی وسائل اور حیاتیاتی تنوع کی تلاش ، تحقیق کے لئے ایک تحقیقی جہاز کے حصول ، گہرے سمندرکے مشاہدے ، اور صلاحیت سازی پر زور دینے کے ساتھ کثیر وزارتی کثیر موضوعاتی پروگرام کے طور پر گہرے سمندر کے مشن کی  تجویز  پیش کی گئی ہے۔ وزارت علوم ارضیات  اس پروگرام کو نافذ کرنےوالی نوڈل ایجنسی ہے۔ گہرے سمندر کے مشن کے تحت تجویز کردہ اہم مقاصد حسب ذیل ہیں:

  1. گہرے سمندمیں کان کنی ، زیر آب گاڑیوں اور زیر آب روبوٹکس کے لئے ٹکنالوجی کا فروغ ۔
  2. سمندری آب و ہوا میں تبدیلی کی مشاورتی خدمات کی ترقی؛
  3. گہرے سمندر میں حیاتیاتی تنوع کی تحقیق اور تحفظ کے لئے تکنیکی  اختراعات ؛
  4. گہرے سمندر کا سروے اور ریسرچ۔
  5. سمندر سے توانائی اور میٹھے پانی کے بارے میں تصوراتی مطالعات کا ثبوت؛ اور
  6. سمندری حیاتیات کے لئے جدید میرین اسٹیشن کا قیام


اسکیم کے سال وار اور جزو وار تخمینے حسب ذیل ہیں:

سلسلہ وار نمبر

ذیلی اسکیم

22-2021

23-2022

24-2023

کل  مرحلہ 1

1

گہرے سمندمیں کان کنی ، زیر آب گاڑیوں اور زیر آب روبوٹکس کے لئے ٹکنالوجی کا فروغ.

293.4

406.6

377.4

1077.40

2

سمندری آب و ہوا میں تبدیلی کی مشاورتی خدمات کی ترقی

22.3

21.05

23.75

67.1

3

گہرے سمندر میں حیاتیاتی تنوع کی تحقیق اور تحفظ کے لئے تکنیکی  اختراعات

157.25

143.52

59.78

360.55

4

گہرے سمندر کا سروے اور ریسرچ

189.5

242

298

729.5

5

سمندر سے توانائی اور میٹھے پانی کے بارے میں تصوراتی مطالعات کا ثبوت؛ اور

6.8

19.8

29.2

55.8

6

سمندری حیاتیات کے لئے جدید میرین اسٹیشن کا قیام

181

198

188

567

 

کل

850.25

1030.97

976.13

2857.35

مرحلہ     I 2857.35

 

سلسلہ وار نمبر

ذیلی اسکیم

2024-25

2025-26

مرحلہ  II

کل

1

گہرے سمندمیں کان کنی ، زیر آب گاڑیوں اور زیر آب روبوٹکس کے لئے ٹکنالوجی کا فروغ.

 

268.8

 

191.8

 

460.60

 

1538

2

سمندری آب و ہوا میں تبدیلی کی مشاورتی خدمات کی ترقی

 

18.7

 

14.2

 

32.9

 

100

3

گہرے سمندر میں حیاتیاتی تنوع کی تحقیق اور تحفظ کے لئے تکنیکی  اختراعات

 

43.1

 

21.35

 

64.45

 

425

4

گہرے سمندر کا سروے اور ریسرچ

307.5

248.5

556

1285.50

5

سمندر سے توانائی اور میٹھے پانی کے بارے میں تصوراتی مطالعات کا ثبوت؛ اور

 

27.1

 

17.1

 

44.2

 

100

6

سمندری حیاتیات کے لئے جدید میرین اسٹیشن کا قیام

 

72

 

81

 

153

 

720

مرحلہ  II  1311.15

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گہرے سمندر کے  مشن کو مرکزی شعبہ کی  اسکیم بنانے کی تجویز ہے اور ریاستوں کے لئے کوئی علیحدہ تحصیص کا تصور نہیں کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ مذکورہ تخمینے کی بنیاد پر رقوم مختص کی جائیں گی۔

گہرے سمندر کے مشن کے مختلف اجزاء کی تحقیقات کے لئے غیر سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی تجویز ہے۔

گہرے سمندر کے مشن کے تحت ، وسطی بحر ہند کے بیسن (سی آئی او بی) میں 75000 مربع کلومیٹر کے مختص علاقے میں ٹیسٹ مائن سائٹ (ٹی ایم ایس) سے پولی میٹالک نوڈولس کی کٹائی کے لئے کان کنی کی ٹیکنالوجی کو تیار ، جانچ اور اس کا مظاہرہ کرنے کی تجویز ہے۔ 6000 میٹر گہرائی کے لئے انسانوں کے چلنے والے آبدوز کو بھی ایک سمندری ریسرچ ٹول کے طور پر تیار کرنے کی تجویز ہے۔

یہ اطلاع سائنس و ٹکنالوجی ، علوم ارضیات اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 12 مارچ 2021 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-3331

 



(Release ID: 1709414) Visitor Counter : 224


Read this release in: English