ارضیاتی سائنس کی وزارت

سیلاب کی پیش گوئی کے لئے ٹکنالوجی

Posted On: 15 MAR 2021 3:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3  اپریل2021

سیلابوں کی پیش گوئی اور ان کی روک تھام، آبی وسائل کی وزارت کے مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) کی ذمہ داریاں ہیں۔ تاہم ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) سی ڈبلیو سی کو سیلاب کی وارننگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ سی ڈبلیو سی کے ذریعے سیلاب کی وراننگ کی مخصوص ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہندوستانی محکمہ موسمیات تیرہ مقامات پر سیلاب سے متعلق موسمیاتی دفاتر چلاتا ہے۔ ان میں آگرہ، احمد آباد، آسنسول، بھونیشور، گواہاٹی، حیدر آباد، جلپائی گوڑی، لکھنؤ، نئی دہلی، پٹنہ، سرینگر، بنگلورو اور چنئی شامل ہیں۔اس کے علاوہ آئی ایم ڈی دامودر ویلی کارپوریشن کی بھی اعانت کرتا ہے۔ سیلاب سے متعلق موسمیاتی دفاتر (ایف ایم او) 153 دریاؤں کے طاس کے بارے میں سیلاب کی پیش گوئی جاری کرنے کے لئے سی ڈبلیو سی کو موسمیاتی مدد فراہم کرتا ہے۔

مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) متعلقہ حکومتوں کو سیلاب کی پیش گوئی فراہم کرتا ہے، جو متعلقہ حکومتوں نے مخصوص علاقوں کے بارے میں طلب کی ہوں۔سی ڈبلیو سی نشان زد ذخائر کے لئے آبی بہاؤ کی پیش گوئی بھی جاری کرتا ہے۔ سی ڈبلیو سی کے ذریعے استعمال ہونے والی سیلاب کی پیش گوئی کے طریقے اس طرح ہیں۔

اعداد وشمار کے تال میل والا روایتی طریقہ کار: اس طریقے کے تحت قطعہ زمین کے اعتبار سے چھ سے 24 گھنٹے کی پیشگی وارننگ دی جاتی ہے۔

بارش کے پانی کے بارے میں میتھمیٹکل موڈلنگ ٹکنالوجی: اس میں دریا کے طاس کی بارش کے پانی کے اعتبار سے میتھمیٹکل موڈلنگ کی جاتی ہے۔ آئی ایم ڈی کی جانب سے اس کے آٹو میٹک ویدر اسٹیشن (اے ڈبلیو ایس) اور آٹومیٹک رین گیج (اے آر جی) کے ذریعے بارش کی متعلقہ جانکاری فراہم کی جاتی ہے۔ بارش کے دستیاب اعداد وشمار کی بنیاد پر تین روز پہلے کی پیشگی پیش گوئی کی جاتی ہے۔ میتھمیٹکل موڈل ایڈوائزری تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ایڈوائزری متعلقہ فریق اپنی مخصوص ویب سائٹ کے ذریعے جاری کرتے ہیں۔

سیلاب کی پیشگوئی کی ترسیل کی جدت کاری: سیلاب کی پیشگوئی کی ترسیل کے عمل میں جدت کاری لاتے ہوئے اس کے لئے ایک مخصوص ویب سائٹ قائم کی گئی ہے۔ سی ڈبلیو سی سیلاب کی پیش گوئی کی ترسیل کے نظام کے تحت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی شیئر کی جاتی ہے۔ سیلاب کی صورتحال کی روزانہ کی رپورٹ اور ایڈوائزری بھی تمام فریقوں اور عام لوگوں تک پہنچائی جاتی ہے۔ سی ڈبلیو سی نے اس سلسلے میں گوگل کے ساتھ ایک اقرار نامہ پر دستخط بھی کئے ہیں۔

سیلاب کے سیزن کے اخیر میں سی ڈبلیو سی سیلاب کی پیشگوئی کی سرگرمی کا جائزہ لیتی ہے، جس میں پیش گوئی کرنے والوں کی قطعیت، کارکردگی کی تفصیل یکجا کی جاتی ہے۔ 2020-2000 کی مدت میں متعلقہ نظام کی قطعیت کی تفصیل اس طرح ہے۔

 

Annexure I

FLOOD FORECASTING PERFORMANCE FROM 2000 TO 2020

(as provided by Central Water Commission)

Year

No.of Level Forecasts issued

No.of Inflow Forecasts issued

Total No.of Forecasts issued

Total

Within +/-15 cm of deviation from actual

Accuracy (%)

Total

Within +/-20% cumec of deviation from actual

Accuracy (%)

Total

Within +/-15 cm or +/-20% cumec of deviation from actual

Accuracy (%)

2000

5622

5504

97.90

821

747

90.99

6443

6251

97.02

2001

4606

4533

98.42

857

809

94.40

5463

5342

97.79

2002

3618

3549

98.09

623

602

96.63

4241

4151

97.88

2003

5989

5789

96.66

611

586

95.91

6600

6375

96.59

2004

4184

4042

96.61

705

654

92.77

4889

4696

96.05

2005

4323

4162

96.28

1295

1261

97.37

5618

5423

96.53

2006

5070

4827

95.21

1593

1550

97.30

6663

6377

95.71

2007

6516

6339

97.28

1707

1651

96.72

8223

7990

97.17

2008

5670

5551

97.90

1021

1003

98.24

6691

6554

97.95

2009

3343

3298

98.65

667

629

94.30

4010

3927

97.93

2010

6491

6390

98.44

1028

988

96.11

7519

7378

98.12

2011

4848

4795

98.91

1143

1109

97.03

5991

5904

98.55

2012

4200

4136

98.47

831

803

96.63

5031

4939

98.17

2013

5741

5471

95.30

1319

1289

97.73

7060

6760

95.75

2014

3884

3804

97.94

888

863

97.18

4772

4667

97.80

2015

3500

3429

97.97

572

562

98.25

4072

3991

98.01

2016

4969

4891

98.43

1270

1057

83.23

6239

5948

95.34

2017

5085

4975

97.84

1212

926

76.40

6297

5901

93.71

2018

4969

4871

98.03

1882

1624

86.29

6851

6495

94.80

2019

6004

5773

96.15

3750

2678

71.41

9754

8451

86.64

2020

8243

8133

98.67

3478

3065

88.13

11721

11198

95.54

Average

5089

4965

97.56

1299

1165

89.68

6388

6129

95.95

 

یہ جانکاری سائنس اور ٹکنالوجی، ارضیاتی سائنسی اور صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 12 مارچ 2021 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

...............................................................

                                                                                                                                                ش ح،ع س، ع ر

                                                                                                                U-3333



(Release ID: 1709410) Visitor Counter : 168


Read this release in: English