شہری ہوابازی کی وزارت
پروفیسر جے شنکر تلنگانہ ریاستی زرعی یونیورسٹی (پی جے ٹی ایس اے یو) کو ڈرون کے استعمال کی اجازت
پودوں کے تحفظ سے متعلق حل کا تجزیہ اور معیار کاری اور بڑے حشرات اور امراض کی تشخیص کے لیے پروٹوکول تیار کرنے کی اجازت
Posted On:
02 APR 2021 5:56PM by PIB Delhi
ملک میں ڈرون کے استعمال کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے مقاصد کے موافق، شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے پروفیسر جے شنکر تلنگانہ ریاستی زرعی یونیورسٹی (پی جے ٹی ایس اے یو) کو ڈرون کے استعمال کی مشروط اجازت دی ہے۔ ڈرون کے استعمال کی یہ مشروط اجازت تلنگانہ میں پی جے ٹی ایس اے یو کے تحقیقی کھیتوں پر پودوں کی حفاظت کے حل کا تجزیہ اور معیار کاری، زرعی چھڑکاؤ، اور بڑے حشرات اور امراض کی تشخیص کے لیے پروٹوکول تیار کرنے کے لیے دی گئی ہے۔
مشروط اجازت مکتوب جاری ہونے کی تاریخ سے 16 مارچ 2022 تک یا ڈجیٹل اسکائی پلیٹ فارم (مرحلہ-1) کی مکمل عمل آوری تک، جو بھی پہلے ہو، دی گئی ہے۔ یہ استثنیٰ تبھی مستند رہے گا جب ذیل میں بیان کی گئی تمام شرائط اور حدود پر سختی سے عمل کیا گیا ہو۔ کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کرنے پر، یہ استثنیٰ پوری طرح سے خارج اور مسترد ہو جائے گا۔
پی جے ٹی ایس اے یو اور ماروت ڈرون ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، حیدرآباد کے لیے ڈرون کے استعمال کے لیے شرائط اور حدود:
- حکومت کے ضابطوں میں کام کاج کے لیے جن پابندیوں کا ذکر کیا گیا ہے اُن پر عمل کرنا ضروری ہے۔
- ایم او سی اے/ ڈی جی سی اے/ ایم او ڈی/ آئی اے ایف/ اے اے آئی/ ریاستی/ ضلعی/ شہری انتظامیہ جیسے متعدد ایجنسیوں کی طرف سے اجازت یا استثنیٰ سے متعلق شرائط کی تعمیل۔ کام کاج سے پہلے تیسرے فریق کا بیمہ اپنی جگہ برقرار رہے گا۔
- ایس او پی کی تعمیل، تاہم، کسی بھی ناگزیر حالات کے پیدا ہونے پر یہ تبدیل ہو سکتے ہی جنہیں تحریری طور پر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
- کسی قسم کی تباہی ہونے پر یا کسی شخص یا جائیداد کو نقصان پہنچتا ہے، تو پروفیسر جے شنکر تلنگانہ ریاستی زرعی یونیورسٹی (پی جے ٹی ایس اے یو) اور ماروت ڈرون ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، حیدرآباد محفوظ آپریشن اور قانونی مسئلہ کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔
- اس سرگرمی یا اس سے وابستہ جانی/جائیداد کے براہ راست، بالواسطہ، واقعاتی یا نتیجہ میں ہونے والے زیاں کے لیے ڈی جی سی اے اور ایم او سی اے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
- یہ ایس او پی پروفیسر جے شنکر تلنگانہ ریاستی زرعی یونیورسٹی (پی جے ٹی ایس اے یو) کے لیے پودوں کی حفاظت کے حل کے تجزیہ اور معیار کاری اور پی جے ٹی ایس اے یو تحقیقی کھیتوں، تلنگانہ میں ڈرون کے استعمال سے بڑے حشرات اور امراض کی تشخیص کے لیے پروٹوکول تیار کرنے کے لیے خصوصی طور سے موزوں ہوگا۔
- درج بالا منظوری متعینہ ضوابط، شہری ہوابازی کے قابل اطلاق تقاضے (سی اے آر)، اور ڈی جی سی اے کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری کیے جانے والے متعدد سرکلر کے التزامات کی تعمیل کو بنیاد بنائے بغیر دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ اگر کسی بھی وقت اس منظوری کی مذکورہ بالا توثیق کے دوران کسی بھی طرح خلاف ورزی پائی گئی، تو اس منظوری کو کوئی سبب بتائے بغیر تبدیل، معطل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
عوامی نوٹس کا لنک
*****
ش ح – ق ت – م ف
U No. 3118
(Release ID: 1709277)
Visitor Counter : 201