وزارات ثقافت

قدیم علاقائی ثقافتوں کا تحفظ

Posted On: 15 MAR 2021 5:15PM by PIB Delhi

وزیرمملکت (آزادانہ چارج) برائے ثقافت و سیاحت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:

جھارکھنڈ، بہار اور کیرالاسمیت پورے ملک میں  مختلف قسم کے علاقائی فنون اور قدیم علاقائی ثقافتوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے حکومت ہند نے  سات ژونل ثقافتی مراکز (زیڈ سی سی) قائم کئے ہیں جن کے ہیڈ کوارٹر پٹیالہ، ناگپور، اودے پورے، پریاگ راج، کولکاتا، دیماپور اور تنجاور میں ہیں۔ جھارکھنڈ مشرقی ژونل ثقافتی مرکز (ای زیڈ سی سی) ، کولکاتا کا ریاستی رکن ہے؛ بہار شمالی مرکزی ژون ثقافتی مرکز (این سی زیڈ سی سی)، پریاگ راج کا ریاستی رکن ہے اور کیرالا جنوبی ژونل ثقافتی مرکز (ایس زیڈ سی سی) ، تنجاور کا ریاستی رکن ہے۔

 جھارکھنڈ میں جن قدیمی علاقائی ثقافتوں کا تحفظ کیا جارہا ہے  وہ  پھگوا نرتیہ، توری نرتیہ،  پائیکا نرتیہ، ہوڈوپاتھی، قبائلی  رقص (کرم نرتیہ) ہیں۔

 بہار میں جن قدیمی علاقائی ثقافتوں کا تحفظ کیا جارہا ہے وہ  لوک گاتھا ’’ریشماچوہڑمل‘‘ (بیگوسرائے، لوک گاتھا ’’بیہولا بیشاری‘‘ (پورنیہ)، لوک گاتھا ’’ناردی‘‘ (بیگو سرائے)، بدیشیا لوک ناٹیہ (بھوجپور علاقہ)، گودنا پینٹنگ (مدھوبنی)، لوک ناٹیہ ’’ہرنی-برنی‘‘ (مگدھ علاقہ )، پنوڑیا، ڈوم کچھ اور سوہر کھلونا علاقائی رقص ( بہار کے تمام علاقوں میں )، ڈوم کچھ  علاقائی رقص (بہار کے تمام خطے)، جھرنی اور جھنجھیا علاقائی رقص (متھلانچل علاقہ) ، بدیشیا (بھوجپور خطہ)،  بہار کے پارمپرک ناٹیہ (بہار کے تمام خطوں میں)، دروپد دھامر، گودناگیت، سکی کلا، ٹیکولی آرٹ اور مدھوبنی پینٹنگ ہیں۔

 کیرالا میں جن قدیم علاقائی ثقافتوں کا تحفظ کیا جارہا ہے  وہ پورا کلی، ملین کیٹو اور کنیرپٹو (کنور)، ڈفومتو (مالابار)، کنیارکلی (تریشور) اور ارابنومتو (کوزیکوڈ) ہیں۔

ہرفن کے لحاظ سے الگ سے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے لیکن  ان تمام ژونل ثقافتی مراکز کو  جھارکھنڈ، بہار اورکیرالا سمیت  ان کی ممبر ریاست میں متعدد ثقافتی سرگرمیاں /پروگرام منعقد کرنے کے لئے سالانہ  مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ان ژونل ثقافتی مراکز کو جاری کی گئی مالی امداد کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

سال

مالی امداد (رقم لاکھ میں)

i.

2015-16

6834.33

ii.

2016-17

6085.07

iii.

2017-18

4689.71

iv.

2018-19

5952.69

v.

2019-20

5732.95

 

ان مخصوص علاقائی فنون کی شکلوں کو محفوظ کرنے کے لئے  الگ سے کوئی اسکیم نہیں ہے تاہم ژونل ثقافتی مراکز ملک بھر میں  تسلسل کی بنیاد پر متعدد ثقافتی سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کرتے ہیں جس کے لئے انہیں سالانہ مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ژونل ثقافتی مراکز کے ذریعہ  متعدد اسکیمیں  نافذ کی جارہی ہیں جیسے کہ  نوجوان باصلاحیت فنکاروں کو  انعام، گرو ششیہ پرمپرا، تھیٹرکا احیاء، تحقیق اور دستاویز کاری، شلپ گرام، آکٹیو اور  نیشنل کلچرل ایکسچینج پروگرام (این سی ای پی)۔

******

ش  ح ۔ق ت۔ ف ر

U-NO.3260

 



(Release ID: 1708905) Visitor Counter : 144


Read this release in: English