زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ایس ایف اے سی کے ذریعہ ایف پی اوز کے فروغ کے اقدامات

Posted On: 23 MAR 2021 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،23؍مارچ :چھوٹے کسانوں زرعی کاروباری اتحاد (ایس ایف اے سی ) نے اب تک ملک میں 910فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)کو فروغ دیاہے ۔ان میں سے 15ایف پی اوز آندھراپردیش میں مختلف پروگراموں کے تحت رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ۔ان پروگراموں میں شہری کلسٹرز میں سبزیوں سے متعلق اقدامات (وی آئی یوسی ) ، بارش والے علاقوں میں 60000دالوں کی کھیتی کرنے والے دیہات کی مربوط ترقی ، قومی غذائی تحفظ مشن (این ایف ایس ایم ) اورراشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آرکے وی وائی ) وغیرہ شامل ہیں ۔

ریاست آندھراپردیش میں ایس ایف اے سی کے ذریعہ اب تک کسانوں کی پیداواری تنظیموں کو 100.83لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں ، جس میں سے 5.32لاکھ روپے آندھراپردیش کے اننتاپورضلع میں ایف پی او کے فروغ کے لئے مہیاکرائے گئے ہیں ۔

کسانوں کو بہترخدمات دستیاب کرائے جانے کے مقصد سے زیادہ سے زیادہ کسانوں کی بڑی تعداد میں ایف پی اوز قائم کرنے کے لئے ہمت افزائی کی غرض سے عزت مآب وزیراعظم کی جانب سے 29فروری ، 2019کو ایک نئی مرکزی شعبہ اسکیم (سی ایس ایس ) کاافتتاح کیاگیاہے ، جس کا نام ہے ‘‘10000کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی اوز) کی تشکیل اورفروغ ’’۔اس منصوبے کے تحت ریاست آندھراپردیش میں 21-2020کے دوران 23ایف پی اوز کو ایس ایف اے سی کے ساتھ مختص کیاگیاہے ، جس کی حیثیت عمل درآمد کرنے والے ادارے کی ہے ۔ ان میں سے 5ایف پی اوزاننتاپورضلع کے لئے مخصوص ہیں ۔ پی ایف اوز کے ذریعہ فراہم کردہ بہت سی خدمات سے کسان استفادہ کررہے ہیں ، جن میں معلوماتی خدمات ، کرائے پرمشینوں کی دستیابی ، مارکیٹنگ ، نامیاتی اوردیگر پیداوارکی سپلائی وغیرہ شامل ہیں ۔ پی ایف او قائم کرنے اور ان کو فروغ دینے کے عمل میں کسان بہت ہی جوش ہی جذبے کے ساتھ اپنی حصہ داری درج کرارہے ہیں ۔

یہ معلومات زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں دیں ۔

***************

( ش ح۔س ب ۔ع آ،)

U-3225


(Release ID: 1708655) Visitor Counter : 102


Read this release in: English