وزارات ثقافت
لائبریریوں سے متعلق قومی مشن کے تحت کئے گئے کام
Posted On:
23 MAR 2021 5:42PM by PIB Delhi
گزشتہ 6 مہینوں کے دوران لائبریوں سے متعلق قومی مشن کے مندرجہ ذیل عناصر پر کام کئے گئے ہیں:
گزشتہ 6 مہینوں میں کئے گئے کام کی تفصیلات (ستمبر 2020 سے فروری 2021)
1۔مختلف زمروں کے تحت ہندوستانی ثقافتی پورٹل میں 43512 ڈیجیٹل ریکارڈ س کا اضافہ کیا کیا ہے۔
2۔ نئے کوہا اسٹینس میں 1000000 کتابیات شامل کی گئی۔
3۔میٹا ڈاٹا وضع کیا گیا اور وزارت ثقافت کی تنظیموں کی جانب سے موصول اعداد و شمار سے 68830 ڈیجیٹل اور 25709 کتابیات جاری کی گئی۔
4۔ہندوستان کی ثقافت کے ساتھ مستفضین کو زیادہ استعمال دوست بنانے کیلئے ،ہندوستانی ثقافتی پورٹل میں، 5 نئے زمروں کا اضافہ کیا گیا جن میں اخبارات کی کلیپنگس ،ہندوستان کے تاریخی شہر ،ہندوستان کی ٹیکس ٹائلز اور ملبوسات اور ورچوئل واک تھروشامل ہیں ۔
5۔اینڈرائڈاور امنگ پلیٹ فارم کیلئے اے پی آئیز کی مسلسل فروغ کی گئی ۔ہندوستانی ثقافتی پورٹل ،گوگل پلے اسٹور،امنگ ویب سائٹ اور امنگ موبائل ایپلیکشین پر دستیاب ہے۔آئی او ایس خدمات کی فروغ زیر عمل ۔
6۔ہندوستانی ثقافتی پورٹل کی سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی گئی اس کا مقصد گوگل سرچ پر بہتر درجہ بندی حاصل کرنا ہے۔
7۔قومی لائبریری جیسی وزارت ثقافت کی تنظیموں کا ،ڈی اسپیس اورکوہااسٹینس وضع کیا گیا اور اس کی نگرانی کی گئی۔متناسب مدد بھی فراہم کی گئی۔
8۔ہندوستانی ثقافتی پورٹل پر 2415ڈیجیٹل کاموں کے متن کا انگریزی سے ہندی میں ترجمہ کیا گیا۔
9۔ذاتی آموزش کیلئے، مناسب اسپوکن ٹٹوریل نامی عنصرکی ڈی اسپیس ٹریننگ کیلئے ہدایت جاتی مواد کی تکمیل کی گئی۔
10۔اس پورٹل پر دستیابی کیلئے، دیگر وزارتوں اور ریاستی سرکاروں سے متعلقہ مواد حاصل کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے گئےہیں۔
این ایم ایل لائبریری اسکیم کے تحت، منظورشدہ کام پر عمل درآمد اور اس کے نفاذ کو ، متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی لائبریری کی اتھارٹی، براہ راست کنٹرول کرتی ہے۔
گزشتہ 6مہینوں کے دورا ن، این ایم ایل مارڈن لائبریری اسکیم کے تحت ،منظور شدہ کئے گئے کام کیلئے، متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی لائبریری کی اتھارٹی سے موصول ،مصدقہ دعوؤں اور دیگر متعلقہ موصول دستاویزات کی بنیاد پر جاری کردہ رقوم کی تفصیلات:
نمبر شمار
|
ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
لائبریری کا نام
|
یکم ستمبر 2020 -12 مارچ 2021 کے 6 ماہ کے دوران جاری کردہ رقم
(روپے میں)
|
مقصد
|
1
|
مہاراشٹر
|
سرکاری ڈیوزنل لائبریری،اورنگ آباد
|
7,95,454/-
|
شمسی لائٹ ،ایل ای ڈی ٹی وی ،سی سی ٹی وی ،اے سی،صوتی نظام ،واٹر کولر وغیرہ
|
2
|
راجستھان
|
راجکیہ ساورجینک منڈل پستکالیہ،کوٹا
|
7,09,755/-
|
ای –گرنتھالیہ اور بارکوڈنگ پر ،کتابیات کے لئے اعداد وشمار وضع کرنا ،بیریلی کتب،ای –ریسورسز ،سی سی ٹی و عوامی میٹنگ کیلئے خطابی نظام وغیرہ
|
3
|
مدھیہ پردیش
|
سرکاری ضلع لائبریری ،کھنڈوا
|
28,03,836/-
|
عمارت کی تعمیر ،سرور ،فوٹو کاپیئر کمپیوٹر،وہیل چیئر وغیرہ
|
4
|
پڈوچیری
|
ڈاکٹر ایس آر رنگا ناتھن سرکاری پبلک لائبریری ، کرائکل
|
7,10,000/-
|
عمارت کی تجدید نو وغیرہ
|
5
|
تلنگانہ
|
ریاستی مرکزی لائبریری،حیدرآباد
|
2,37,644/-
|
کتابیات کیلئے اعداد و شماروضع کرنا / سابقہ مواد کی تبدیلی وغیرہ
|
|
میزان
|
52,56,689/-
|
|
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*******
ش ح-اع- م ش
(U: 3228)
(Release ID: 1708647)