سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس دانوں نے مٹیریلز کی نئی حالت کا پتہ لگالیا ہے جس سے بہتر ٹیون ایبل، قابل کنٹرول کوانٹم ٹکنالوجیوں کے لئے نیا راستہ کھول سکتا ہے
Posted On:
16 MAR 2021 1:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی29،مارچ2021
سائنس دانوں نےماحولیات کےرابطے میں آنے والے میٹریلز کی ایک ایسی چوکانے والی نئی حالت کا پتہ لگایا ہے جو الیکٹرومیکنیٹک فیلڈ کی موجودگی میں اپنے فزیکل خوبیوں (پراپرٹیز) کو بدل سکتی ہے۔ اس سے کوانٹم ٹکنالوجیوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے اور یہ استعمال کرنے والے کی ضرورتوں کے مطابق کنرول کرنے کے اہل ہے اور چلانے کے بھی قابل ہے۔
ایک باہری الیکٹرانک میگ نیسٹک فیلڈ اور ایک کرسٹالائن ٹھوس کی جیومیٹرک حالت کو الیکٹرکس کے ساتھ ایک ڈائی میشنل بنیاد پر نمایاں کیاگیا جو مرحلہ وار تبدیلی ظاہر کرسکتی ہے۔ یہ فزیکل پراپرٹیز کو بدل سکتی ہے۔ سال 2016 میں فزکس کے لئے نوبیل انعام ٹوپولوجیکل مرحلے کی تبدیلی اور میٹریل کے ٹوپولوجیکل مرحلےکی تھیورٹیکل کھوج کے لئے دیاگیا تھا۔ اس ادارے نے میٹریلز اور ان کی ایپلیکشن یعنی استعمال کو جدید ڈھنگ سے سمجھنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ٹوپولوجی جیومیٹرک اب جیکٹ کی حالت سے متعلق ہے، جسے کھینچاؤ اور بدلاؤ جیسی لگاتار ڈی فورمیشنس حالت میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔
بھارت سرکار کے سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کے ایک خودمختار ادارے رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر آر آئی) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر دیبیندو رائے اور ان کا گروپ کسی ماحولیات کے رابطے میں سسٹم یا اوپن سسٹم اور ان کی فزیکل پراپرٹیز پر تحقیق میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے تحقیق میں مٹیریل کے ٹوپولوجیکل مرحلہ کی تبدیلی کو کنٹرول کرنے کا طریقہ ڈھونڈا جو کسی ماحولیات میں لیزرلاسٹ وغیرہ کے رابطے جیسی باہری گڑبڑی میں ممکن ہوتا ہے۔
ہماری روزانہ کی زندگی میں کئی ایسے ڈیوایسز اور ٹکنالوجیاں ایسی ہیں جو کوانٹیم فزکس کے دیگر پہلوؤں پر مبنی ہیں۔ مثال کے طور پر ایل ای ڈی، سیمی کنڈکٹر ٹکنالوجی اور نینو مٹیریلز کو لے سکتے ہیں۔ عام طور پر ایسے کوانٹم سسٹم میں ماحولیات رابطے کو یا تو ان دیکھا کردیا جاتا ہے یا انہیں بہت کم اہمیت دی جاتی ہے، لیکن حال کے اس کام کے ذریعے آر آر آئی کی ٹیم نے یہ ثابت کردیا ہےکہ اگر ان اثرات کو احتیاط سے اپنایا جائے تو کوانٹم سسٹم کے فزکس برتاؤ میں بہت بڑا بدلاؤ کیا جاسکتا ہے اور ایک بہتر کوانٹم ٹکنالوجی کی طرف بڑھا جاسکتا ہے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-3164
(Release ID: 1708588)
Visitor Counter : 193