جل شکتی وزارت

یونیسکو اور گنگا کی صفائی سے متعلق قومی مشن ،عالمی یوم آب کا جشن منارہے ہیں


گنگا جستجو2021 کیلئے اندراج آج شروع ہورہا ہے

Posted On: 22 MAR 2021 7:30PM by PIB Delhi

یونیسکو نئی دلی نے گنگا کی صفائی کے قومی مشن اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے ہمراہ اور اسکولی بچوں اور اساتذہ کے ساتھ مل کر ’’عالمی یوم آب 2021‘‘ منانے کی غرض سے ایک مخلوط تقریب کا انعقاد کیا۔ اس میں پانی کو محفوظ رکھنے اور بچت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے سے سے متعلق پروگرام کے فاتح افراد کی عزت افزائی اور ان کی ایوارڈ حاصل کرنے والی مختصر کارٹون فلم کی نمائش شامل تھی۔

یونیسکو نے گنگا کی صفائی سے متعلق ’’قومی مشن اسکولوں کی متحدہ تنظیم(یو ایس او)،واٹر ڈائجسٹ اور بھارت میں سرگرم کارٹونوں سے متعلق ایک بڑے عالمی گروپ ٹونز میڈیا گروپ کے ساتھ شراکت داری سے بھارت کے اسکولی بچوں کیلئے گزشتہ ستمبر کو ایک ملک  گیر مہم کا آغاز کیا تھا ۔‘‘ بھارت کے بچوں کیلئے پانی سے متعلق اس پروگرام’’H2Ooooh! کے عنوان سے اس اختراعی پہل کی بدولت چھ سے 16 سال تک کی عمر کے اسکولی طلبا کی ہمت افزائی کی گئی کہ وہ پانی کی بچت اور اس کے پائیدار استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے مختصر کارٹون فلمیں بنانے کیلئے کہانی کے خیالات پیش کریں۔

اس پروگرام کے حصہ کے طور پرمنتخب کے دئے گئے93 طلبا جن میں 8 معذور بچے بھی شامل تھے کو  Toonz Animation  صلاح کاروں کے ذریعہ 2ڈی اینی میشن کی بنیادی باتوں کی تربیت فراہم کی گئی۔ ان طلبا کو ملک بھر کے 43اسکولوسے 17 ہزار سے زیادہ شرکت کرنے والے طلبا کی بہت سی جانچ پڑتال کے بعد منتخب کی گیا تھا۔یونیسکو نئی دلی کے ڈائریکٹر ایرس فالٹ نے کہا‘ہم اس منفرد پہل کیلئے اپنے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بس کے ذریعہ ہمیں امید ہے کہ بچوں کو پانی کی اہمیت کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور گھروں ،کھانے، ثقافت،صحت،تعلیم ،اقتصادیات اور ہمارے قدرتی ماحول کی تکمیل کیلئے پانی کی زبردست اہمیت ہے۔‘

’بچوں اور نوجوانوں میں بے انتہا تخلیقی صلاحیت ہے۔ میں اس منفرد خیال کے ساتھ پروگرام پیش کرنے کیلئے یونیسکو کو مبارکباد دیتا ہوں تاکہ بچے کارٹون فلموں اور عمل کے ذریعہ سیکھنے کے ذریعہ پانی کے استعمال کے بارے میں سمجھدار بن سکیں۔حکومت ہند کے گنگا کی صفائی سے متعلق قومی مشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے کہا’میں اپنے تمام نوجوان دوستوں کو بہترین خواہشات پیش کرتااور اس خواہش کا اظہار کرتا ہوں کہ پانی کا بہتر بندوبست کرنے میں ان کی دانائی سے ہمیں مدد ملے گی۔‘

ٹونز میڈیا گروپ کے سی ای او جناب پی جے کمار نے امید ظاہر کی کہ اس پہل سے پانی کی بچت اور اسے محفوظ کرنے کے تئیں بچوں میں جوش وخروش پیدا ہوگا۔

اس تقریب میں گنگا کی صفائی سے متعلق قومی مشن این ایم سی جی اور ٹری کریز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک آن لائن معلومات عامہ کا ایک مسابقتی پروگرام ’’گنگا جستجو 2021‘‘کا بھی آغاز کیا گیا ۔اس آن لائن مسابقتی پروگرام کا نظریہ 2019 میں پیش کیا گیا تھا اور اس میں ہر عمر کے طلبا نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سال 2020 میں نمامی گنگے ۔گنگا جستجو پروگرام میں 11لاکھ 50ہزار تک افراد نے حصہ لیا تھا۔اندراج کیلئے حصہ لینے والے افراد ویب سائٹgangaquest.com  دیکھ سکتے ہیں۔

این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب مشرا نے کہا:’’نمامی گنگے مشن میں عوام کی شراکت داری پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہےاور اس مسابقتی پروگرام کی بدولت سبھی لوگوں کی ہمارے دریاؤں کے بارے میں اور زیادہ جاننے اور ان کا احترام کرنے کی ہمت افزائی ہوگی۔

ٹری کریز فاؤنڈیشن کی سی ای او محترمہ بھاؤنا بدولا نے گنگا کویسٹ 2021 کے بارے میں ایک پریزینٹیشن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سوالنامے کو ہندی یا انگریزی میں حل کیا جاسکتا ہےاور اس سال بین الاقوامی شراکت داربھی اس پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔

نمامی گنگے۔گنگا کی صفائی سے متعلق قومی مشن  کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر (خزانہ )جناب روزی اگروال ،اسکولی طلبا اور انعام جیتنے والے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

******

ش ح- ع م- م ش

 (U: 3193)

 

 


(Release ID: 1708431) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi