جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

صاف توانائی کے تئیں توانائی کی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے اقدامات

Posted On: 25 MAR 2021 8:08PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 22-2021ء کے اختتام تک 175 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کی تنصیب (بڑے ہائیڈرو کے علاوہ)کا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں 100 گیگا واٹ شمسی توانائی، 60 گیگاواٹ بادی توانائی، بایوماس سے 10 گیگا واٹ اور چھوٹے ہائیڈرو سے 5 گیگا واٹ کی توانائی حاصل کرنا شامل ہے۔

بجلی کی پیداوار اور صاف توانائی کے تئیں توانائی کی تبدیلی حاصل کرنے کے لئے ،سرکار نے مندرجہ ذیل مختلف اقدامات کئے ہیں:

  1. قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو 450گیگا واٹ تک پہنچانا ۔
  2. پُرانے آلودگی پیدا کرنے والے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو مرحلہ وار متروک کرنا۔
  3. اَلٹرا میگا قابل تجدید توانائی کے پارک قائم کرنا، جن کا مقصد آر ای کے ڈیولپرز کو پِلگ اینڈ پلے کی بنیاد پر زمین اور ترسیل فراہم کرنا۔
  4. پردھان منتری کسان اُرجا  سرکشا ایوم اُتھان مہابھیان(پی ایم-کے یو ایس یو ایم)، شمسی روف ٹاپ مرحلہ II، 12000 میگا واٹ سی پی ایس یو اسکیم مرحلہ II، وغیرہ جیسی اسکیمیں۔
  5. نئی ترسیلی لائنوں کا بچھانا اور سبز توانائی کوریڈور اسکیم کے تحت نئے ذیلی اسٹیشن کی صلاحیت وضح کرنا، جس مقصد قابل تجدید بجلی کا اخراج کرنا ہے۔
  6. گرِڈ سے منسلک شمسی پی وی اور بادی پروجیکٹوں سے بجلی کی سرکاری خرید کےلئے شرحوں پر مبنی مقابلہ جاتی بولی کے عمل کےلئے ، بولی کے لئے رہنما خطوط نوٹیفائی کرنا۔
  7. بڑے پَن بجلی (ایل ایچ پی)( >25میگاواٹ کے پروجیکٹ)گھروں کو قابل تجدید توانائی کا وسیلہ قرار دینا۔
  8. غیر شمسی قابل تجدید خریداری ذمہ داری (آر پی او)کے اندر ہی ایک علیحدہ اِکائی کے طورپر ہائیڈرو خریداری  ذمہ داری (ایچ پی او)۔
  9. پَن بجلی کی شرحوں کو کم کرنے کے لئے شرحوں کو متعدل بنانے کے اقدامات ۔
  10. ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں (ایچ ای پی)کے بہاؤ کو متعدل نیز ذخیرے کرنے کے لئے بجٹ جاتی امداد۔
  11. ہائیڈرو پروجیکٹوں کے لئےشاہراہوں نیز پُلوں وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچوں کو فعال بنانے کی لاگت کے لئے بجٹ جاتی امداد۔
  1. 200 میگا  واٹ تک کے پروجیکٹوں کےلئے 1.5کروڑ روپے فی میگا واٹ۔
  2. 200 میگاواٹ سے زیادہ صلاحیت والے پروجیکٹوں کے 1.0کروڑ روپے فی میگاواٹ۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)اور مہارت کی فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

*************

 

ش ح۔ا ع۔ ن ع

(30.03.2021)

(U: 3181)



(Release ID: 1708380) Visitor Counter : 241


Read this release in: English