وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مغربی بنگال میں قومی لائیو اسٹاک (مویشی پالین) مشن
Posted On:
24 MAR 2021 2:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24مارچ 2021/ ریاست مغربی بنگال میں قومی لائیو اسٹاک مشن کے تحت شروع کئے گئے پروجیکٹ کی تفصیلات منسلک (ضمیمہ-1) ہیں۔ دارجلنگ اور کلنگپون کے اضلاع میں کووڈ وبا کے مدنظر ڈیر ی کوآپریٹیو اور کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی او) کو مرکزی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ہندستان کی ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کو بڑھاوا دینے کے لئے مغربی بنگال ریاست کی پہل کی تکمیل کے لئے مختلف مرکزی اسکیموں کو نافذ کررہا ہے۔ ڈیری کے میدان میں، قومی گوکل مشن،دیسی گائیں کی نسلوں کے فروغ اور تحفظ کے مقصد سے گو جاتی آبادی کے موروثی اپ گریڈیشن اور دودھ کی پیداوار اور پیداواریت کو بڑھانے کے لئے مغربی بنگال میں کام کیا جارہا ہے۔ اسکیم کی شروعات کے بعد سے ریاست کو 40.9 کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے۔ دراجلنگ اور کنگلپون سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں اسکیم نافذ کی جارہی ہے۔
قومی مویشی پروری مشن 2014 سے ایک اور مرکزی اسکیم نافذ ہے جو خصوصی طور سے بھیڑ، بکری، خنزیر، مغربی پروری، چارہ اور چارہ کے میدان میں مویشی پیداواری نظام میں مقدار میں زیادہ ہے اور معیاری سدھار یقینی بنانے کے لئے چلائی جارہی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے فروغ، متعلقہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور مویشی بیمہ بھی مشن کے تحت آتے ہیں۔ 3362.35 لاکھ روپے کی مرکزی امداد اسکیم کے کام کے بعد سے ریاست کو جاری کی گئی ہے ۔ اس اسکیم میں دارجلنگ اور کولنگ پون اضلاع بھی شامل ہیں۔
ریاست میں مویشیوں کی صحت اور بیماری کو کنٹرول سےمتعلق اسکیم (ایل ایچ اور ڈی سی) بھی ریاست میں بیماریوں کی روک تھام اور مویشیوں کی صحت میں سدھار لانےکے مقصد کے ساتھ لاگو کی جارہی ہیں۔ مرکزی امداد کے طور پر 41.45 لاکھ اور 329.66 لاکھ مرکزی امداد جاری کی گئی ہے۔
جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ریاست کی امداد ’’(اے ایس سی اے ڈی)‘‘ اور پیسٹ ڈیسٹ پیٹس رومنٹن کنٹرول پروگرام (پی پی آر –سی پی) بالترتیب 21-2020 کے دوران دارجلنگ اور کلنگپون سمیت تمام ضلعوں میں چلائی جائے گی۔
ماہی پروری کے میدان میں اسکمیں’’ پردھان منتری متسیہ سمپاد یجونا (پی ایم ایم ایس وائی) اور ماہی پروری اور ایکواکلچر انفراسکٹچر ڈیولپمنٹ فنڈ(ایف آئی ڈی ایف) کے ساتھ 20050 کروڑ روپے اور مغربی بنگال سمیت تمام ریاستوں کے لئے 7522.48 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ حالانکہ ، مغربی بنگال حکومت نے گزشتہ تین برسوں سے مذکورہ بالا اسکیموں کے تحت اسکیم کی تجویز پیش نہیں کی ہے۔
اس بات کی جانکاری ماہی پروری مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنگیت کمار بالیان نے فراہم کی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3169
(Release ID: 1708367)
Visitor Counter : 135