کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چیمپئن سروسز سیکٹر  اسکیم   

Posted On: 24 MAR 2021 2:23PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 24 مارچ / کامرس اور صنعت کے  وزیر مملکت  جناب ہردیپ سنگھ  پوری نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری  جواب دیتے ہوئے ایوان کو  معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن سروسز سیکٹر اسکیم ( سی ایس ایس ایس ) کے تحت اخراجات کی مالی کمیٹی  نے  متعلقہ وزارت / محکمے کے ذریعے داخل کردہ  تجاویز  کی بنیاد پر  3 سے 5 سال تک کے لئے کل  3369.75 کروڑ روپئے  کی رقم کو منظوری دی ہے ۔ 

          اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق   ، اِس کی نگرانی کے لئے تین سطحی نظام  قائم ہے ، جس میں   متعلقہ وزارت / محکمہ ،  کامرس کا محکمہ اور  کابینہ سکریٹری  کی صدارت میں  سکریٹریوں کی کمیٹی   شامل ہیں ۔ اسکیم کے تحت  کی گئی کارروائی کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

 

1 ۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت نے  سی ایس ایس ایس کے تحت  مندرجہ  ذیل پروجیکٹ شروع کئے ہیں :

اے ۔ فیوچر اسکلز پرائم : فیوچر اسکلز پرائم پروگرام کے تحت  193000 امید واروں نے  ایف ایس پرائم پورٹل پر   اندراج کرایا ہے   ۔ 29000 سے زیادہ امید واروں نے  قومی پیشہ ورانہ معیار / قومی  ہنر مندی   اہلیت فریم ورک   کے لئے اندراج کرایا ہے ، جس میں 4000 امید واروں نے کورس مکمل کر لیا ہے ۔

بی ۔ نیکسٹ جنریشن  انکیوبیشن اسکیم  ( این جی آئی ایس ) : این جی آئی ایس کا مقصد  ایک فعال سافٹ ویئر پروڈکٹ  تیار کرنا ہے  ، جو آئی ٹی کی صنعت  میں تیزی لا سکے ۔

 

2 ۔ سیاحت کی وزارت : سیاحت کی وزارت نے  مختلف اسکیموں کے تحت اب تک  38.14 کروڑ روپئے استعمال کئے ہیں ۔

اے ۔ بدھسٹ سرکٹ میں  فروغ اور مارکیٹنگ سمیت  ٹینٹ لگاکر   رکنے کے مقامات  کی تشکیل ۔

 بی ۔ فضائی کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لئے ترغیبات کی فراہمی ۔

سی ۔ اہم مقامات  پر اور آس پاس صلاحیت سازی کے پروگراموں  کا انعقاد ۔

 

3 ۔ تعلیم کی وزارت : اعلیٰ تعلیم کو  بین الاقوامی معیار کا بنانے کی اسکیم کے تحت تین ذیلی اسکیموں پر کام شروع کیا گیا ہے ۔

اے ۔ اسکالر شپ : سال 2019 ء اور 2020 ء میں کل  3668 اسکالر شپ کا استعمال کیا گیا ۔

بی ۔ بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانا ۔

سی ۔ کئی زبانوں میں  پروموشن  کے مواد  کا ترجمہ ۔

          21-2020 ء میں  100 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے ، جس میں سے   87.21 کروڑ روپئے استعمال کئے گئے ہیں ۔

 

4 ۔ آیوش کی وزارت : آیوش کی وزارت نے 21-2020 ء میں اپنی سیکٹورل اسکیم شروع کی ہے  ، جس کے لئے  15 کروڑ روپئے مختص کئے گئے اور سال 21-2020 ء کے لئے 10.59 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں  ۔

 

5 ۔  ٹیلی مواصلات کا محکمہ : ٹیلی مواصلات کے محکمے کے لئے  2019 ء سے 2021 ء میں  کل  15 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ، جس میں سے   ، اُس کی سیکٹورل اسکیم کے تحت  1.07 کروڑ روپئے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے  بنگلور میں سروسز سے متعلق   عالمی نمائش     ، بیسز سافٹ ایکسپو ، کنیکٹ   ٹیک ایشیا – 2020 ، افریقہ  ڈاٹ کوم 2020 ، افریقہ آئی سی ٹی ایکسپو – 2020 اور انڈیا موبائل  کانگریس – 2020 میں شرکت کے لئے  گرانٹ جاری کی ہے ۔

 

*********

( ش ح  ۔   و ا   ۔ ع ا ۔ 24.03.2021  )

U. No. 3175

 



(Release ID: 1708350) Visitor Counter : 154


Read this release in: English