ارضیاتی سائنس کی وزارت
مغربی ہمالیائی خطے میں بادل گرجنے اور بجلی چمکنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش / برف باری ہونے کا امکان
اترا کھنڈ میں آج ژالہ باری ہونے کا امکان ہے
مشرقی مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، مہاراشٹر کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے اور تیز رفتار سے ہوا چلنے کی بھی امید ہے
اگلے چار پانچ دن کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے
प्रविष्टि तिथि:
24 MAR 2021 1:03PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 24 مارچ / ہندوستان کے محکمۂ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق :
موسم کی اہم خصوصیات
- مغربی سمت میں موسم میں تبدیلی کی وجہ سے افغانستان اور اُس سے متصل پاکستان کے علاقے میں طوفان کی صورتِ حال قائم ہے ۔ اس کے علاوہ ، یہ صورتِ حال شمال مغربی راجستھان اور آس پاس بھی قائم ہے ۔ شمالی بحیرۂ عرب سے آنےو الی ہواؤں میں رطوبت میں کمی آئی ہے اور شمال مغربی بھارت میں موسم کی سرگرمی میں اضافہ ہو گا ۔
- مغربی موسمی تبدیلی کے مشرق کی جانب پیش رفت کی وجہ سے پنجاب ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ اور دلّی ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان میں آج سے موسم خشک رہے گا اور 25 مارچ سے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں بھی موسم صاف رہنے کی امید ہے ۔
اگلے چار پانچ دن کے دوران ملک میں کوئی گرم لہر چلنے کی امید نہیں ہے ۔
اگلے پانچ دن کے لئے موسم کی پیشگوئی *29 مارچ ، 2021 ء کو صبح ساڑھے آٹھ بجے تک
24 مارچ ( پہلا دن ) : اتراکھنڈ میں کئی مقامات پر گرج چمک اور دھول بھری ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، جس میں دھول بھری آندھی کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے ۔ تلنگانہ ، ودھربھ اور چھتیس گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جب کہ جموں و کشمیر ، لداخ ، گلگت – بلتستان اور مظفر آباد ، ہماچل پردیش ، مشرقی مدھیہ پدیش ، ذیل ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم ، انڈومان و نکوبار جزائر ، مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھ واڑہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
25 مارچ (دوسرا دن ) : کیرالہ اور ماہے ، ذیل ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم ، اروناچل پردیش اور آسام اور میگھالیہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
26 مارچ (تیسرا دن) : کیرالہ اور ماہے ، اروناچل پردیش اور آسام اور میگھالیہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
27 مارچ (چوتھا دن) : کیرالہ اور ماہے میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
28 مارچ ( پانچواں دن ) : جموں و کشمیر ، لداخ ، گلگت ، بلتستان اور مظفر آباد ، ہماچل پردیش اور کیرالہ اور ماہے میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
مخصوص مقام سے متعلق موسم کی پیش گوئی اور وارننگ کے لئے موسم ایپ ، پیشگی ایڈوائزری کے لئے میگھ دوت ایپ اور گرج چمک سے متعلق وارننگ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع کے حساب سے وارننگ کے لئے ریاست کی ایم سی / آر ایم سی کی ویب سائٹ پر رجوع کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 24.03.2021 )
U. No. 3177
(रिलीज़ आईडी: 1708346)
आगंतुक पटल : 184