جل شکتی وزارت
گراؤنڈ واٹر یعنی زمینی سطح میں پانی کی آلودگی
Posted On:
25 MAR 2021 3:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی28،مارچ2021
جل شکتی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی)ملک بھر میں گراؤنڈ کے پانی کی کوالٹی کی نگرانی کے ذریعے علاقائی اسکیل (سطح) پر گراؤنڈ کے پانی کے معیار کا ڈیٹا (اعداد وشمار) تیار کرتا ہے۔ یہ نگرانی ملک کے مختلف حصوں میں دور دراز کے مقامات پر انسانی کھپت کے لئے قابل اجازت بی آئی ایس حدود سے پرے فلورائیڈ، آرسینک، فلیٹ ریٹ اور بھاری مٹیلز کے ہونے کا عندیہ دیتا ہے۔
پانی ایک ریاستی موضوع ہے اور ملک میں پانی کا تحفظ اور پانی کو جمع کرنے سمیت پانی کے بندوبست سے متعلق اقدامات کرنا ریاستوں کی ذمہ داری ہے۔ البتہ ملک میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کے مؤثر نفاذ اور گراؤنڈ واٹر کے بندوبست کے علاوہ پانی کے تحفظ کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔یہ اہم اقدامات حسب ذیل یو آر ایل http://jalshakti-dowr.gov.in/sites/default/files/Steps_to_control_water_depletion_ Feb2021.pdf. پر دستیاب ہیں۔
بہت سی ریاستوں نے پانی کے بندوبست، تحفظ کے شعبے میں قابل تعریف کام کیا ہے۔ ان میں راجستھان میں مکھیہ منتری جل سوالامبن ابھیان، گجرات میں ’سوجلم سوفلم ابھیان‘، تلنگانہ میں مشن کاکیتا، آندھرا پردیش میں نپرو جیتو، پنجاب میں پانی بچاؤ پیسہ کماؤ اور ہریانہ میں جل ہی جیون خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
بھارت سرکار نے 2019 میں جل شکتی ابھیان شروع کیا ہے۔ یہ ایک ایسا بروقت ابھیان یا مہم ہے جس کا مقصد ہندوستان میں 256 ضلعوں کے پانی کی مشکل سے دوچار بلاکس میں گراؤنڈ واٹر کی حالت سمیت پانی کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں جل شکتی کی وزارت کے تکنیکی افسران کے ہمراہ مرکزی حکومت کے افسروں کی ٹیمیں پانی کی مشکل سے دوچار ضلعوں کا دورہ کرنے کے لئے تعینات کی گئیں ہیں۔ وہ ضلع سطح کے افسروں کے قریبی اشتراک سے کام کررہی ہیں، تاکہ اس سلسلے میں بہتر طریقہ کار اپنایا جاسکے۔
اس کے علاوہ 22 مارچ 2021 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے جل شکتی ابھیان کیچ دی رین مہم کا آغاز کیاگیا تھا۔ اس مہم کو کیچ دی رین یعنی جہاں کہیں بھی بارش ہو اس کو جمع کرو کے موضوع کے ساتھ ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں شروع کیا جائے گا۔ یہ ملک میں مانسون سے پہلے اور مانسون مدت کے دوران 22 مارچ 2021 سے 30 نومبر 2021 تک نافذ کی جارہی ہے۔ یہ ایک جن آندولن کے طور پر شروع کی جارہی ہے، تاکہ پانی کے وسائل کے پائیدار بندوبست کے لئے عوامی شرکت کے ذریعے بنیادی سطح پر پانی کا تحفظ کیا جاسکے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
28-03-2021
U-3157
(Release ID: 1708229)
Visitor Counter : 131