بھارتی چناؤ کمیشن

آسام اور مغربی بنگال میں اسمبلی حلقو ں کے پہلے مرحلے میں پولنگ پرامن اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی

Posted On: 27 MAR 2021 8:12PM by PIB Delhi

آسام اور مغربی بنگال کے پہلے مرحلے کے تحت آج 77 اسمبلی حلقوں کے 21825 پولنگ اسٹیشنوں میں کامیاب اور پرامن طور پر چناؤ منعقد ہوئے چناؤ کمیشن نے کسی ڈر وخوف کے بغیر آزادنہ ومنصفانہ چناؤ کے لئے ایک شفاف اور چوکس طریقہ کار کو یقینی بنانے پر کافی زور دیا ہے۔

مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے تحت 30 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے، جس میں 10288 پولنگ اسیشنوں میں تقریباً 74 لاکھ رائے دہندگان نے اس مرحلے کے تحت اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جبکہ آسام کے 47 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے، جس میں 11537 پولنگ اسٹیشنوں میں 81 لاکھ رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پولنگ اسٹیشنو ں کی تعداد میں اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے اضافہ کیاگیا کیونکہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی تعداد سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں کی تعداد 1500 سے گھٹا کر 1000 کردی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YF9P.jpg

آزادانہ اور منصفانہ چناؤ کے انعقاد کی حوصلہ افزای کرتے ہوئے اہم اور حساس پولنگ بوتھوں سمیت 50 فیصد سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کے لئے راست نگرانی اور ویب کاسٹنگ کی گئی، تاکہ پولنگ علاقوں میں ڈر وخوف کے بغیر ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔ کمیشن، سی ای اوز، ڈی ای اوز، مشاہدین آسام اور مغربی بنگال میں ان پولنگ بوتھوں پر قریبی نظر رکھ سکتے ہیں اور براہ راست نظر رکھ سکتے ہیں۔ ویب کاسٹنگ کے انتظامات مغربی بنگال میں 5392 پولنگ اسٹیشنوں کے لئے کئے گئے تھے اور آسام میں ویب کاسٹنگ کے انتظامات 5039 پولنگ اسٹیشنوں کے لئے کئے گئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002114D.jpg

شمولیت والے اور قابل رسائی چناؤ کی ایک پہل کے طور پر پوسٹل بیلٹ کے متبادل کی سہولت 80 سال سے زیادہ کی عمر کے معمر شہریوں ، پی ڈبلیو ڈی، کووڈ-19 کے مشتبہ افراد یا متاثرہ لوگوں اور لازمی خدمات سے جڑے ملازمین تک توسیع دی گئی۔ مشاہدین سے خاص طور پر کہاگیا تھا کہ وہ ان ووٹروں کی آسانی کے لئے ان انتظامات کی نگرانی کریں۔

چناؤ والی ریاستوں کی رہنمائی کے لئے کمیشن نے خصوصی مشاہدین کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ فورسز کی تعیناتی میں نگرانی کے سلسلے میں اضافی رول نبھائیں اور چناؤ ڈیوٹیز کے دوران اپنا کردار نبھائیں۔

تمام پولنگ اسٹیشنوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ کووڈ-19 کے تحفظ کے پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں اور اس کے مطابق اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کو چناؤ سے ایک دن پہلے سینٹائز کرلیاگیا۔ تھرمل اسکیننگ، ہینڈ سینٹائزرس کی سہولت کو بھی یقینی بنایاگیا۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فیس ماسک دستیاب تھے۔ سماجی فاصلے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔ صحت سے متعلق نوڈل افسروں کو ریاست، ضلع اور اسمبلی حلقوں کے لئے مخصوص کیاگیا ہے تاکہ وہ کووڈ-19 سے متعلق انتظامات کی نگرانی کرسکیں اور تمام انتخابی عمل کے دوران احتیاطی اقدامات کرسکیں۔

آسام اور مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے 21825 تمام پولنگ اسٹیشنوں کو پینے کے پانی، انتظار کرنے والے شیڈ، پانی کی سہولت کے ساتھ بیت الخلا، روشنی کے مناسب انتظامات، پی ڈبلیو ڈی کے رائے دہندگان یعنی معذوروں کے لئے وہیل چیئر کے واسطے راستے کی رسائی سے لیس کیاگیا تھا اور اس کے علاوہ تمام پولنگ اسیشنوں پر ایک معیاری کمپارٹمنٹ میں دستیاب کرایاگیا تھا۔ معذور افراد اور معمر شہریوں کی مدد کے لئے رضاکار اور ٹرانسپورٹ جیسی سہولت کے بھی تمام انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003C6NB.jpg

اس مرحلے کے دوران مغربی بنگال میں کل 10288 بیلٹ یونٹس (بی یو ایس ایس) 10288 کنٹرول یونٹس (سی یو ایس) اور 10288 وی وی پیٹس کا استعمال کیاگیا تھا، جبکہ آسام میں 11537 بیلٹ یونٹس، 11537 کنٹرول یونٹس اور 11537 وی وی پیٹس استعمال کئے گئے تھے۔ معیاری طریقہ کار کے مطابق ان تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پیٹس کی پہلے زبردست چیکنگ کی گئی تھی۔ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی موجودگی میں یہ سب عمل کیاگیا۔ ایف ایل سی کے دوران اور ان میں سے ہر ایک الیکٹرانک مشینوں اور وی وی پیٹس کو شروع کرنے کے دوران پہلے نقلی چناؤ ہوئی تھی۔ آج چناؤ کے شروع ہونے سے قبل ہر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور وی وی پیٹس کی دوبارہ نقلی پولنگ کرائی گئی۔ اس موقع پر امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس بھی موجود تھے۔

پہلے مرحلے تک چناؤ کے نوٹیفکیشن کی تاریخ کے بعد سے دونوں ریاستوں سے 281.28 کروڑ روپے پہلے بھی ضبط کئے جاچکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ جو چیزیں ضبط کی گئیں ان میں نقدی، شراب، منشیات اور فری بائیزوغیرہ شامل ہیں، جبکہ 2016 میں لوک سبھا کے عام الیکشن میں 60.91 کروڑ روپے مالیت کی نقدی، شراب، منشیات اور فری بائیز پکڑی گئی تھیں ، لہٰذا اس بار جو سامان ضبط کیاگیا وہ پچھلے پکڑے گئے سامان کے مقابلے چار گنا زیادہ ہے۔ کمیشن آزادانہ اور منصفانہ چناؤ پر مخصوص زور دے رہا ہے اور منی پاور یعنی پیسے کی طاقت شراب وغیرہ کی لعنت کو ختم کررہا ہے۔ آسام میں اب تک 97.31 کروڑ روپے ضبط کئے گئے، جبکہ 2016 کے چناؤ میں 16.58 کروڑ روپے ضبط کئے گئے تھے۔ ادھر مغربی بنگال میں کل 183.97 کروڑ روپے ضبط کئے گئے جبکہ 2016 کے عام چناؤ میں 44.33 کروڑ روپے ضبط کئے گئے تھے۔ مؤثر نگرانی کے لئے آسام اور مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات 2021 میں بالترتیب کل 53 اور 85 اخراجات سے جڑے مشاہدین تعینات کئے گئے ہیں۔ آسام میں 603 اسکواڈس اور 762 اسٹیٹک نگرانی ٹیمیں استعمال کی گئیں تاکہ نقدی وشراب، منشیات اور فری بائیز وغیرہ کی نقل وحمل کو روکا جاسکے۔

مغربی بنگال میں فلائنگ اسکواڈس اور اسٹیٹک نگرانی ٹیموں کی تعداد بالترتیب 1137 اور 1012 تھی۔ آسام کے گواہاٹی، ڈبرو گڑھ، جورہاٹ، سلچر، تیز پور اور لکھیم پور میں انکم ٹیکس محکمے کے 6 ایئر انٹلی جنس یونٹس قائم کئے گئے ہیں جبکہ مغربی بنگال میں کولکاتا، اندال (درگاپور) اور باگ ڈوگرا میں انکم ٹیکس محکمے کے 3 ایئرانٹلی جنس یونٹس قائم کئے گئے ہیں۔


KALIABHUMURA-5.jpg

ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے آج کے انتخابی عمل میں پورے جذبے اور بے خوف ہوکر حصے لینے کے لئے تمام شراکت داروں فریقوں اور خصوصاً رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کمیشن نے خصوصی طور پر پی ڈبلیو ڈی کے رائے دہندگان، معمر شہریوں، نوکری کرنے والے رائے دہندگان کا بھی اس لئے شکریہ ادا کیا ہے، کیونکہ انہوں نے کووڈ-19 کے پروٹوکولز کا پاس رکھتے ہوئے الیکشن کے عمل میں بھرپور جذبے کےساتھ حصہ لیا۔ مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے دوران شام 5 بجے تک 30 حلقوں میں 79.79 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے، جبکہ آسام میں 47 حلقوں میں شام 5 بجے تک 72.14 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005133J.jpg

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ڈیوٹی پر تعینات پولنگ اسٹاف، سیکورٹی عملے نگرانی کرنے والے اسٹاف مشاہدین، خصوصی مشاہدین، ریلوے اتھارٹیز، انفورسمینٹ ایجنسیوں، ساتھ ہی ساتھ صحت اتھارٹیز سمیت تمام انتخابی مشینری کی خدمات کو بھی تسلیم کیا ہے، جنہوں نے الیکشن کے دوران جامع انتظامات کئے اور عالمی وبا کے باوجود آزادانہ ومنصفانہ محفوظ اور شفاف الیکشن کے کامیاب انعقاد کے لئے جانفشانی سے کام کیا۔ کمیشن نے سرگرم تعاون، قریبی اشتراک کرنے کے لئے تمام شراکت داروں، بشمول میڈیا کی بھی اس بات کے لئے تعریف کی کہ ان کے سرگرم تعاون سے خوش اسلوبی کے ساتھ اور پرامن طریقے سے چناؤ کا پہلا مرحلہ کامیابی کےساتھ اختتام پذیر ہوا۔

...............................................................

 

  ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-3141



(Release ID: 1708172) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi , Assamese