وزارت دفاع

ڈیزرٹ فلیگ۔ VIمشق

Posted On: 27 MAR 2021 9:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 مارچ 2021: متحدہ عرب امارات سے بھارتی دستے کے ڈی انڈکشن کے ساتھ ہی آج ڈیزرٹ فلیگ۔ VI مشق کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی ۔ ڈیزرٹ فلیگ مشق متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی ایک سالانہ کثیرالجہتی فوجی مشق ہے ۔ اس مشق کا چھٹواں ایڈیشن فضائیہ کی بیس الظفرہ ، متحدہ عرب امارات میں 04 مارچ سے 21 مارچ تک منعقد کیا گیا۔

بھارتی فضائیہ نے اس مشق میں پہلی مرتبہ حصہ لیا اور اپنے ایس یو ۔ 30 ایم کے آئی جنگی طیارے کو شامل کیا۔ چھ ممالک ؛ متحدہ عرب امارات، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، فرانس، سعودی عرب اور بحرین  نے فضائی اثاثہ جات کے ساتھ بھارت کے علاوہ اس مشق میں حصہ لیا۔ اردن، یونان، قطر، مصر اور  جنوبی کوریا نے بطور مشاہد اس مشق میں حصہ لیا۔

اس مشق کا مقصد شراکت دار اتحادی افواج کو بڑی فوجی مشق کی تربیت فراہم کرنا، تدبیری صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور شراکت دار افواج کے درمیان قریبی رشتہ قائم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر فوجی کاروائی انجام دینے کی اہلیت کو بہتر بنانا تھا۔ شراکت دار عملے اور خصوصی مشاہد کے طور پر شرکت کرنے والوں کے لئے اس مشق کا مقصد انہیں ایسے آپریشنل ماحول سے واقف کرانا تھا جس میں کثیر ملکی افواج آپس میں مل جل کر کاروائی انجام دیتی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سی۔17 گلوب ماسٹر ایئر کرافٹ کے ذریعہ بروقت اور بلا رکاوٹ انڈکشن اور ڈی انڈکشن کا عمل انجام دیا گیا۔

مشق کے دورا ن بھارتی فضائیہ نےقریب قریب حقیقی ماحول میں لارج فورس انگیجمنٹ (ایل ایف ای)  مشنوں  کی پرواز کرائی جس میں متعدد اقسام کے طیارے شامل تھے۔ بھارتی فضائیہ نے مشن کو درمیان میں ہی ملتوی کیے بغیر، دن اور رات دونوں اوقات میں، منصوبہ بند مشنوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ متحدہ عرب امارات کے ذریعہ تمام تر امداد فراہم کی گئیں اور اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ تمام تر منصوبہ بند سرگرمیاں طے شدہ وقت کے اندر ہی مکمل ہوں۔

بھارتی فضائیہ آپریشنل بین الاقوامی مشقوں میں حصہ لیتی آرہی ہے، جن میں باہمی اشتراک کو بہتر بنایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں  دوست ممالک کی افواج کے ساتھ منعقد ہوئی اس کثیر ملکی مشق نے تمام شراکت دار افواج کو بیش قیمتی تربیت دینے کے لئے ایک منفرد موقع فراہم کیا ۔ ڈیزرٹ فلیگ۔ VI مشق کے دوران حاصل ہوئی معلومات، سیکھے گئے اسباق اور پیدا ہوئے آپسی تعلقات شراکت دار  افواج  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں دور رَس اثرات مرتے کریں گے۔

 

*******

 

 

ش ح ۔اب ن

U-3143



(Release ID: 1708159) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi