وزارت سیاحت

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج کھجوراہو میں ’مہاراجہ چھترسال کنوینشن سینٹر‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 26 MAR 2021 6:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 26 مارچ 2021: سیاحت و ثقافت کے وزیر مملکت (آزانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں وزارت سیاحت کی سوادیش درشن اسکیم کے تحت تیار کردہ، کھجوراہو میں واقع مہاراجہ چھترسال کنوینشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ مدھیہ پردیش میں سیاحت و ثقافت کی وزیر محترمہ اوشا ٹھاکر، کھجوراہو لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ جناب وشنو دت شرما، ٹیکم گڑھ کے رکن پارلیمنٹ جناب وریندر کمار، حمیرپور کے رکن پارلیمنٹ پشپیندر سنگھ چندیل، سکریٹری (سیاحت)، حکومت ہند جناب اروند سنگھ؛ پرنسپل سکریٹری (سیاحت و ثقافت) ، حکومت ہند، جناب شیو شیکھر شکلا، وزارت سیاحت، حکومت ہند کی ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل محترمہ روپیندر برار، اور حکومت ہند اور مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کے دیگر عہدیداران و افسران نے اپنی شرکت سے اس تقریب کو زینت بخشی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00178L8.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ ہمیں بھارت کی مختلف ریاستوں میں مشہور سیاحتی مقامات کو ترقی دینی ہوگی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی قدیم ثقافت کی بھی حفاظت کرنی ہوگی۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو ان نئے سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ان کا رکھ رکھاؤ صحیح طریقے سے کیا جا سکے۔ ہم سب کو اپنے سیاحتی مقامات کے تئیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا۔ ہم اپنی لوک سنسکرتی یا روایتی ثقافت کے تحفظ کے لئے بھی مدد فراہم کریں گے۔ قدیم ڈھانچوں اور یادگاری عمارتوں کی اپنی خود کی سائنسی اہمیت ہوتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WJ40.jpg

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مرکزی حکومت کی مدد سے ریاست میں تمام تر سیاحتی مقامات کی ترقی میں ریاستی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ریاست میں متعدد سیاحتی مقامات کی ترقی میں ریاست حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل رہنمائی میں ریاست میں متعدد سیاحتی مقامات کو ترقی دی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XQLC.jpg

یونیسکو عالمی ورثہ کھجوراہو اپنے پرکشش مندروں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔ اس میں مزید ایک اضافہ مہاراجہ چھترسال کنوینشن سینٹر کھجوراہو سے ہوا ہے جو زبردست سہولتوں سے آراستہ ہے، اور یہ مقام آپ کی تمام تر کاروباری ضرورتوں کو پورا کرے گا۔ آپ اس کنوینشن سینٹر میں میٹنگ، کانفرنس منعقد کرکے اپنی کارپوریٹ تقریبات کو زبردست طور پر کامیاب بنائیں۔ بنیادی ڈھانچے اور تمام تر جدید سہولتوں سے آراستہ یہ کنوینشن سینٹر پرسکون ماحول اور سجاوٹ کے ساتھ چھوٹی اور بڑی کارپوریٹ ضیافتوں  کے اہتمام کے لئے ایک محفوظ مقام ہے۔

اپنے پیشہ وارانہ امور انجام دینے کے ساتھ ساتھ آپ ان خوبصورت مندروں کا دورہ بھی کر سکتے ہیں جو اپنے فن تعمیر اور تاریخی حیثیت  کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ کیمپس کا مکمل ڈھانچہ اور خدمات ماحولیات دوست عمارت رہنماخطوط کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔ اعلیٰ کاکردرگی کے حامل یو وی مزاحمت والے اور  گرمی روکنے والے گلاس استعمال کیے گئے ہیں ؛ مؤثر توانائی کے حامل ایچ وی اے سی سسٹم  کی تنصیب کی گئی ہے، مؤثر توانائی کی حامل ایل ای ڈی لائٹیں استعمال کی گئی ہیں۔ کنوینشن ہال کا مجموعی رقبہ 14880 مربع فٹ ہے۔ سلائڈنگ فولڈنگ پارٹیشن کی تنصیب کے بعد اس کی پانچ دیواروں میں ذیلی تقسیم کی جا سکتی ہے۔ کھجوراہو شہر میں تقریباً 1400 کمروں پر مشتمل انوینٹوری ہے۔ عالمی ورثہ ہونے کی وجہ سے، کھجوراہو میں ایسے ماہر گائیڈس موجود ہیں جو انگریزی اور ہندی زبان کے علاوہ دیگر غیر ملکی زبانوں میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-3118



(Release ID: 1707989) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi