وزارت دفاع

وائس ایڈمرل اے بی سنگھ، ایف او سی-اِن-چیف ای این سی نے آندھرا پردیش کے گورنر جناب بسوا بھوشن ہری چندن اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی

Posted On: 24 MAR 2021 10:00PM by PIB Delhi

 

وائس ایڈمرل اجندر بہادر سنگھ ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ-اِن-چیف مشرقی نیول کمانڈ(ای این سی)نے 24 مارچ 2021ء کو آندھرا پردیش کے گورنر جناب بسوا بھوشن ہری چندن سے راج بھون اور ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی سے وجے واڑا کے سی ایم کیمپ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وائس ایڈمرل اے بی سنگھ کا یکم مارچ 2021ء کو ایف او سی –انچارج کے طورپر عہدہ سنبھالنے کے بعد وجے واڑا کا یہ پہلا سفر تھا۔

کمانڈنگ اِن چیف نے گورنر اور وزیر اعلیٰ کو مشرقی سمندری ساحل پر سمندری سیکورٹی کی اُبھرتی چنوتیوں سے نمٹنے کےلئے ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ کی گئی متعدد پہل کے بارے میں معلومات فراہم کی۔کمانڈ نگ ان چیف نے 1971ء کی جنگ میں فتح ، جس سے بنگلہ دیش آزاد ہو اتھا، جشن منانے کےلئے مسلح افواج کے ذریعے سورنم وجے ورش اور بھارت کی آزادی کے75سال پورے ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو منانے کےلئے ہندوستانی بحریہ کے ذریعے بنائے جارہے منصوبے کے بارے میں بھی بتایا۔2022ء کی ابتداء میں منعقد کی جانے والی آئندہ کثیر ملکی ’ملن‘ مشق  اور پریسیڈینشیل فلیٹ ریویو پر بھی بات چیت کی گئی۔کمانڈنگ اِچ چیف نے آندھرا پردیش میں بحریہ کے ذریعے بنائے جارہے اہم پروجیکٹوں اور بنیادی ڈھانچوں کو بھی اجاگر کیا۔

بعد میں کمانڈنگ اِن چیف نے چیف سیکریٹری جناب آدتیہ ناتھ داس سے باہم ملاقات کی اور ہندوستانی بحریہ اور آندھرا پردیش کے مشترکہ مفادات کے اہم امور پر بات کی۔

 

01.jpg

 

*************

 

ش ح۔ق ت۔ ن ع

 (U: 3030)



(Release ID: 1707482) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi