ریلوے کی وزارت
ریلوے کوچوں کی جدید کاری
Posted On:
24 MAR 2021 3:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25؍مارچ/ریل سفر کے دوران مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا انڈین ریلوے کا ایک مسلسل عمل ہے ۔ اس سلسلہ میں انڈین ریلوے کے ذریعہ متعدد اقدامات کیے گئے ہیں ۔ ان میں سے بعض اقدامات کی تفصیل یہ ہے ۔
1. اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرین سیٹ - وندے بھارت خدمات نئی دہلی – وارانسی اور نئی دہلی –شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کےدرمیان متعا رف کرائی گئی ہیں۔ مسافروں کے اطلاعاتی نظام ، خودکار دروازوں ، ریٹریک ٹیبل فوٹ اسٹیپس اور زیرو چارج ویکوم بائیو ٹائلیٹ پر مبنی انتہائی جدید ترین نوعیت کی سہولتیں ان ٹرینوں میں مسافروں کو مہیا کرائی گئی ہیں ۔
2. ہم سفر ، تیجس ، انتو دیہ ، اتکریشٹ ڈبل ڈیکر ایئر کنڈیشنڈ یاتری (یو ڈی اے وائی ) جیسی متعدد پریمیم ٹرین خدمات اور مہامنا اور دین دیالو کوچوں میں اندر اور باہر ہر طرح کی جدید کاری کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی ضروریات کی دیگر چیزوں میں بہتری لائی گئی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انڈین ریلوے کی دوسری ٹرینوں میں بھی اس طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
3. مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفر مہیا کرانے کے نقطہ نظر سے پرولی فریٹ ؍ انڈکٹ لنکے ہافمن بش (ایل ایچ بی ) کوچیز لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ترتیب وار ٹرینوں کو کنوینشنل انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف ) کوچو ں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ایل ایچ بی کوچ تکنیکی طور پر انتہائی جدید ہیں اور ان میں سوار ہونے میں بڑی سہولت رہتی ہے ۔ آئی سی ایف ساخت کے کوچوں کے مقابلے ان کوچوں میں تحفظاتی اقدامات زیادہ کیے گئے ہیں ۔ چنانچہ انڈین ریلوے کی تعمیراتی اکائیوں میں اب 19-2018 سے صرف ایل ایچ بی کوچوں کی ہی تعمیر ہو رہی ہے ۔ موجودہ وقت میں آئی آر سسٹم کی 647 ٹرینیں ایل ایچ بی کوچوں پر مشتمل ہیں جو چلائی جا رہی ہے۔
4. ان کوچوں میں قد آدم کھڑکیاں ہوتی ہیں جس سے سفر کے دوران مسافر گزرنے والے مقامات کی خوبصورتی کا نظارا بھی کر سکتا ہے ۔ حال ہی میں ایل ایچ بی پلیٹ فارم کے وسٹا ڈوم کوچوں میں انتہائی جدید قسم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اور اس میں کچھ اور جدید کاری کی گئی ہے ۔
5. میل ؍ایکسپریس ٹرینوں میں لگے آئی سی ایف ساخت کے کوچوں میں بہتری لانے کے لیے انڈین ریلوے نے اپریل 2018 سے اتکرشٹ منصوبہ کا آغاز کیا ہے ۔ اتکرشٹ منصوبہ کے تحت دسمبر 2020 تک 447 میل ؍ایکسپریس ٹرینوں کی جدید کاری کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔
6. سورن پروجیکٹ کے تحت65 راجدھانی اور شتابدی ٹرینوں میں کثیر نوعیت کی جدید کاری کی گئی ہے ۔ جن میں کوچوں کی سجاوٹ ، بیت الخلا ، آن بورڈ ، سفائی اور ملازمین کا رویہ وغیرہ شامل ہیں ۔
7. 63 اسمارٹ کوچوں میں جدید نوعیت کی سہولت فراہم کی گئی ہے جیسے اسمارٹ پبلک ایڈریس اور مسافروں کا اطلاعاتی نظام ( ہیٹنگ ، وینٹی لیشن اور ائیر کنڈیشنگ سسٹم ) اسمارٹ سکیورٹی اور نگرانی نظام وغیرہ ۔
8. اسٹیشن اور ٹرینوں میں شور شرابہ اور ہوائ آلودگی کو کم کرنے کی غرض سے ٹرینوں کو اینڈ آن جنریشن (ای او جی ) سے ہیڈ آن جنریشن (ایچ او جی ) میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ امید ہے کہ اس سے باقیات سے حاصل ہونے والے ایندھن کی کھپت میں کمی آئے گی ۔
9. کوچوں میں کنوینشنل لائٹنگ کی جگہ جدید اور زیادہ روشنی فراہم کرنے والی لائٹ ایمیٹنگ ڈیوڈ (ایل ای ڈی ) لائٹس نصب کی جا رہی ہیں ۔
10. انڈین ریلوے نے کوچوں میں بڑی تعداد میں موبائل چارجنگ پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔
ایل ایچ بی اے سی ،جنرل ، سیکنڈ کلاس ، کوچوں کا ڈیزائن ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈڈرس آر گینائزیشن سے ذیر غور ہے اور کوچوں میں دوسری چیزوں کے بارے میں ڈیزائن تیار ہونے کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا ۔ یہ کوچ انڈین ریلوے کی پروڈکشن یونٹ میں ہی تیار کیے جائیں گے ۔
کلوزڈ سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمرے پہلے ہی 2900 سے زیادہ کوچوں میں فراہم کیے جاچکے ہیں۔ ای ایم یو اور کولکاتہ میٹرو میں جی پی ایس پر مبنی مسافروں کے اعلانات کے ساتھ مسافروں کے انفارمیشن سسٹم (پی اے پی آئی ایس) کی تنصیب پہلے ہی ہو چکی ہے۔ یہ مسافر انفارمیشن سسٹم اسپیکر پر آڈیو اعلان کے ساتھ ساتھ ایل ای ڈی اسکرینوں پر بیک وقت ویڈیو ڈسپلے کے ذریعے مسافروں کو اگلے قریب آنے والے اسٹیشن کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ مزید برآں ، نئے تیار کردہ ای ایم یو/ مین لائن الیکٹرک ملٹی پل یونٹ (ایم ای ایم یو) ریک پہلے ہی اس طرح کی ٹکنالوجی /سسٹم سے آراستہ ہیں۔ پی پی آئی ایس سسٹم وندے بھارت ، ہمسفر ، تیجس اوراو دے (یو ڈی اے وائی )ایکسپریس جیسی پریمیم ٹرینوں میں بھی دستیاب ہے۔
ہندوستانی ریلوے مسافروں کی حفاظت اور تحفظ کو بڑھانے کے لئے مزید کوچوں میں آہستہ آہستہ سی سی ٹی وی اور پی اے پی آئی ایس کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ رولنگ اسٹاک پروگرام کے تحت منظوری پلان ہیڈ 21 کے تحت 19050 کوچوں میں پی پی آئی ایس اور 40750 کوچوں میں سی سی ٹی وی کی فراہمی کے لئے بھی دستیاب ہے۔
یہ معلومات وزیر ریلوے ، تجارت اور صنعت اور صارفین سے متعلق امور ،غذا اور عوامی نظام تقسیم جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح۔ ج ق ۔ ج)
U. No. 3040
(Release ID: 1707466)
Visitor Counter : 213