ریلوے کی وزارت
مال گاڑی کی آمدو رفت کا شیئر
Posted On:
24 MAR 2021 3:58PM by PIB Delhi
ریلوے ، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:
ہندوستانی ریلوے نے بھارت کے لئے قومی ریل پلان (این آرپی)-2030 تیار کیا ہے۔ اس پلان کا مقصد2030 تک ’مستقبل کے لئے تیار‘ ریلوے سسٹم بنانا ہے۔ اس پلان کا مقصد مانگ سے پہلے صلاحیت کی تخلیق کرنا ہے، جو بدلے میں 2050 تک کی مانگ کو بھی پورا کرے گا اور مال گاڑی کی ٹریفک میں ریلوے کے شیئر کو بڑھاکر 45 فیصد کرے گا اور اسے آئندہ کے لئے بھی برقرار رکھے گا۔ پلان کا مسودہ پبلک ڈومین (ہندوستانی ریلوے کی ویب سائٹ)پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی تبصروں کے لئے متعلقین کے درمیان بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔
ہندوستانی ریلوے ٹرین کی خدمات پر نظر بنائے رکھنے کےلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔ مال گاڑیوں کی خدمات کی نگرانی فریٹ آپریشنز انفارمیشن سسٹم (ایف او آئی ایس)کے ذریعے کی جاتی ہے اور مسافر ٹرینوں کی نگرانی کوچنگ آپریشنز انفارمیشن سسٹم(سی او آئی ایس) کے ذریعے کی جاتی ہے۔یہ دونوں فیصلہ سازی کی مدد کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ٹرین کی خدمات میں بہتری آتی ہے۔ایف او آئی ایس اور سی او آئی ایس مہنگے اثاثوں اور ذرائع کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے رولنگ اسٹاک کی تقسیم کو بہتر کرتے ہیں اور صارفین کی مانگ کے مطابق ٹرین کا ٹائم ٹیبل اور اُن کا روٹ طے کرتے ہیں۔ ایف او آئی ایس اور سی او آئی ایس ٹرینوں کی لگاتار نگرانی کرتے ہیں اور ٹرینوں کی حالت کے بارے میں صارفین کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ٹرینوں کا مسلسل پتہ لگانے اور حقیقی وقت میں اُن پر نگرانی رکھنے کےلئے ریلوے کے پاس بڑی تعداد میں کنٹرول آفس ہیں، جو پورے نیٹ ورک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ریلوے کنٹرول آفس ایک سیکشن پر ٹرین کی خدمات تیار کرنے اور ان کی منصوبہ بندی کےلئے جامع سافٹ ویئر ، کنٹرول آفس ایپلی کیشن(سی او اے) کا استعمال کرتا ہے۔سی او اے ، ایف او آئی ایس اور سی او آئی ایس دونوں سے مربوط ہے، تاکہ ٹرین خدمات کی نگرانی اور فیصلہ سازی دونوں حقیقی وقت میں کی جاسکے۔
ریاستی حکومتوں کی مخصوص مانگ کو پورا کرنے کےلئے ٹرینیں چلانے کےلئے ایک سہ رخی طریقہ عمل اپنایا گیا ہے۔خوراک، کھاد، پی او ایل، بجلی کے لئے کوئلہ، معدنیات وغیرہ اشیاء کے لئے ریاستی حکومتوں کی ضروریات ؍مانگ کا سب سے پہلے نوڈل مرکزی ایجنسیوں ، جیسے کہ خوراک اور شہری سپلائی کی وزارت، کھاد کا محکمہ، پیٹرولیم کی وزارت، کوئلے کی وزارت، بجلی کی وزارت، معدنیا ت کی وزارت وغیرہ کے ذریعے جائزہ لیا جاتاہے۔اس کے بعد متعلقہ نوڈل مرکزی ایجنسی ریاستی حکومتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے مال گاڑیاں چلانے کےلئے ریلوے کی وزارت کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔
ہندوستانی ریلوے نے ریاستی حکومتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمیشہ زیادہ مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں چلانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ آفات ، قدرتی تباہی ، میلے اور تہواروں کے دوران بھی بڑی تعداد میں ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ریاستی حکومتوں کی مانگ پر ہندوستانی ریلوے مذہبی مقامات کے لئے بھی ٹرینیں چلاتی ہے۔
***************
ش ح۔ق ت۔ ن ع
(25.03.2021)
(U: 3027)
(Release ID: 1707449)