عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کچھ ریاستوں نے سی بی آئی تحقیق کی ممانعت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2021 4:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24 مارچ،2021 / مندرجہ ذیل ریاستوں نے دلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ قانون (ڈی ایس پی ای قانون)، 1946 کی شق چھ کے تحت عام اتفاق رائے واپس لے لیا ہے، جو پہلے ڈی ایس پی ای (سی بی آئی ) کو حاصل تھا:-

 

 

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

ریاست کی طرف سے اتفاق رائے کو واپس لینے کی تاریخ

1

میزورم

17.07.2015

2

مغربی بنگال

16.11.2018

3

چھتیس گڑھ

10.01.2019

4

راجستھان

19.07.2020

5

مہاراشٹر

21.10.2020

6

کیرالہ

04.11.2020

7

جھارکھنڈ

05.11.2020

8

پنجاب

06.11.2020

 

ریاستی سرکار کی منظوری کے ساتھ اور متعلقہ ریاست کے علاقوں میں سی بی آئی کے افسران کے اختیارات اور دائرۂ کار میں اضافہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے مقررہ نوٹیفکیشن کے بعد  مقامی پولیس میں درج کی گئی ایف آئی آر کی تحقیقات سی بی آئی کی طرف سے شروع کی جا سکتی ہے۔  مزید یہ کہ کسی آئینی عدالت کی خصوصی ہدایت پر سی بی آئی تفتیش شروع کر سکتی ہے۔

2016 سے 2020 کے دوران سی بی آئی نے عوامی نمائندوں کی  42 جگہوں پر چھاپے مارے، سال کے اعتبار سے جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

 

سال

ان عوامی نمائندگان کی  تعداد جن کی جگہوں پر چھاپے مارے گئے

2016

03

2017

14

2018

05

2019

09

2020

11

کل میزان

42

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ، شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی  توانائی اور خلا کے وزیر  مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوالوں کے تحریری جواب میں یہ جانکاری  آج لوک سبھا میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –3024


(ریلیز آئی ڈی: 1707428) وزیٹر کاؤنٹر : 117
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali