امور داخلہ کی وزارت
سیف سٹی پروجیکٹ
Posted On:
24 MAR 2021 7:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24 مارچ،2021 /بھارت کے آئین کی ساتویں فہرست کے مطابق پولیس اور سرکاری حکم حکومت کے معاملات ہیں۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بنیادی طور پر اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجسنیوں کے ذریعے جرائم کی روک تھام ، ان کا پتہ لگانے ، ان کی تفتیس کرنے اور سزا دینے کی ذمہ دار ہیں۔ تاہم حکومت کی طرف سے خواتین کی حفاظت کے لیے بہت سے اقدامات کے طور پر وزارت داخلہ نے آٹھ شہروں (احمد آباد، بینگلورو، چنئی، دہلی ، حیدرآباد، کولکاتہ، لکھنؤ اور ممبئی) میں نربھے فنڈ اسکیم کے تحت سیف سٹی پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔ ان پروجیکٹوں میں خواتین کے خلاف زیادہ امکانی جرائم والے علاقوں کی نشاندہی اور بنیادی ڈھانچے ، ٹکنالجی کے استعمال اور بیداری پروگرام کے ذریعے سماج میں صلاحیت سازی سمیت مختلف عناصر کا استعمال شامل ہے۔ اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کا ریاستی سطح کی اعلیٰ کمیٹی لگاتار جائزہ لیتی رہی ہے۔ وزارت میں خصوصی تفصیلات نہیں رکھی جاتی، تاہم وزارت کی طرف سے ہر سال جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات جو پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے لیے لیے جاتے ہیں ، مندجہ ذیل ہیں :
شہر
|
جاری کیے گئے فنڈز (کروڑ روپے میں)
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
ممبئی
|
87.47
|
56.17
|
کوئی نہیں
|
کولکاتہ
|
47.57
|
8.00
|
کوئی نہیں
|
چنئی
|
169.37
|
71.41
|
کوئی نہیں
|
حیدرآباد
|
83.14
|
39.94
|
کوئی نہیں
|
احمد آباد
|
51.55
|
42.87
|
37.64
|
لکھنؤ
|
62.89
|
کوئی نہیں
|
26.54
|
دہلی
|
64.67
|
268.60
|
کوئی نہیں
|
بینگلورو
|
167.26
|
کوئی نہیں
|
کوئی نہیں
|
شہروں کے نئے بیچ کے انتخاب کے لیے کسی طریق کار کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ جانکاری داخلی امور کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –3019
(Release ID: 1707420)
Visitor Counter : 200