وزارت آیوش

کووڈ-19 کے علاج کے لئے آیوش میں سائنسی تحقیق

Posted On: 23 MAR 2021 4:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی23،مارچ2021

آیوش کی وزارت نے ایک انٹر ڈسیپلنری آیوش آر اینڈ ڈی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ پروفیسر بھوشن پٹ وردھن اس ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں اور اس میں ایس ایم آر، ڈی پی ٹی، سی ایس آئی آر- ایمز اور آیوش اداروں سمیت سائنس دانوں کی نمائندگی ہے۔ انٹر ڈسپیلنری آیوش ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس نے پروفیلیٹک مطالبات کے لئے کلنیکل ریسرچ پروٹولوز ڈیزائن اور تشکیل دیے ہیں۔ ٹاسک فورس نے ان پروٹوکولز کو شروع کیا ہے جو کونسلز کی اسرنگ کمیٹیوں کی طرف سے حاصل ہوئی ہیں۔

آیوش کی وزارت نے پروفیسر بھوشن پٹ وردھن کی سربراہی میں ماہرین کا اہم گروپ تشکیل دیا ہے، تاکہ کووڈ-19 کی نشاندہی کی جاسکے اور فارمویشش ترتیب دیے جاسکیں جو کلاسیکل آیوروید اصولوں کے مطابق ہیں اور کووڈ-19 پر خاطر خواہ سبقت ہے۔

آیوش کی وزارت نے ٹاسک فورس کی سفارشات کی بنیاد پر کووڈ-19 کے لئے آیوش طریقہ کار کو شامل کرتے ہوئے انٹر ڈسپلینری مطالعات کا  آغاز کیا ہے۔مختلف تحقیقی تنظیموں کے تحت اور آیوش کی وزارت کے تحت ملک میں 141 سینٹروں میں پروفیلیٹسک انٹرونیشنس کے طور پر آیوش انٹرونیشنس پر 120 ریسرچ مطالعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت کے ایڈیشنل انچارج جناب کرن رجیجو نے آج یہاں راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دلی کی ڈیڈی کیٹیڈ کووڈ ہیلتھ سینٹر کے طور پر شناخت ہوئی ہے، جہاں اب تک 435 مریضوں کا علاج کیاگیا اور 411 مریضوں نے علاج مکمل کیا۔ یہ طریقہ کار کووڈ-19 کے ہلکے سے معتدل کیسوں، علاج کے لئے آیوش کے رہنما خطوط کے مطابق ہیں۔ 62 مریضوں کا آیورویدک اور یونانی طبیہ کالج قرول باغ میں اینررول ہوا ہے۔ ان میں 31یونانی اور 31 کنٹرول گروپ کے مریض ہیں۔


...............................................................

 

                                                                                                                                                    ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2941


(Release ID: 1707244) Visitor Counter : 131


Read this release in: English