وزارت سیاحت

وزارت نے سودیش درشن اسکیم کے تحت کے لیے ساحلی سرکٹ کوترقی دینے کے لیے ایک موضوعاتی سرکٹ کے طور پر شناخت کیا ہے: جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 16 MAR 2021 5:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16مارچ 2021،

ساحل سمندر سمیت سیاحت کی ترقی اور ترویج کی ذمہ داری  بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی ہوتی ہے۔  تاہم ، وزارت سیاحت اپنے مختلف منصوبوں کے تحت ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مرکزی سطح پر مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔

وزارت سیاحت نے ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹس کے فروغ و ترویج کے لئے سودیش درشن اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ ساحل سرکٹ ، جس میں ساحل سمندر بھی شامل ہیں ، اس اسکیم کے تحت ترقی کے لئے نشاندہی کی جانے والی ایک تھیم  پر مبنی سرکٹ ہیں۔

ان منصوبوں کی نشاندہی ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے مشورے سے کی گئی ہے اور فنڈز کی دستیابی ، مناسب پروجیکٹ  پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے ، اسکیم کے رہنما اصولوں کی پاسداری اور اس سے پہلے  کے جاری کردہ  فنڈز کے استعمال سے مشروط ہیں۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے سیاحت و ثقافت جناب  پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔

*************

ش ح۔ ج ق۔ ت ع

U No. 2986



(Release ID: 1707207) Visitor Counter : 94


Read this release in: English