کارپوریٹ امور کی وزارتت

کووڈ-19 کی عالمی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کے بعد دیوالیہ کمپنیاں

Posted On: 22 MAR 2021 4:52PM by PIB Delhi

دیوالیہ پن سے متعلق بھارتی بورڈ( آئی بی بی آئی) کی  ایک اطلاع کے مطابق کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کے بعد ملک میں 2020-04-01 سے 2020-12-31 کی مدت کے دوران دیوالیہ قرار دی گئی کمپنیوں کی تعداد درج ذیل ہے۔

  1. 283 کاروباری اداروں کو کمپنیوں کے دیوالیہ قرار دینے سے متعلق عمل ( سی آر آر پی) میں اندراج کیا گیا۔
  2. 76 سی آئی آر پیز کا تصفیہ کرلیا گیا۔ 128 سی آئی آر پیز  کو نام واپس لینے یا اپیل یا تصفیہ  کئے جانے کے بعد ختم کرایا گیا۔ اور 189 سی آر آئی پیز کے نتیجے میں کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے کی کارروائی کی گئی۔
  3. 30 کارپوریٹ افراد کو جاری تشویش/ معاہدہ کئے جانے یا کمپنیوں کو رضا کارانہ طور پر دیوالیہ قرار دینے کے عمل کے تحت کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 کی دفعہ 230 کے تحت تحلیل/ فروخت کیا گیا اس کے علاوہ 59 کارپوریٹ افراد کی شراکت کو رضا کارانہ طورپر دیوالیہ قرار دینے کے عمل کے تحت ختم کیاگیا۔

خزانہ اور کمپنیوں سے متعلق امور کے مرکزی وزیرمملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

 ضمیمہ۔اے کے تحت ریاست وار تفصیلات درج ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ کمپنیوں سے متعلق امور کی وزارت ( ایم سی اے) نے مورخہ 24مارچ 2020 کے اطلاع نامہ کے ذریعہ دیوالیہ پن سے متعلق کووڈ 2016 ( دی کوڈ/ آئی بی سی) کی دفعہ چار کے تحت رقم کی ادائیگی سے گریز کی حد میں اضافہ کرکے( موجودحل ایک لاکھ روپے کے مقابلے) ایک کروڑ روپے کردیا ہے۔

یہ قدم ، بشمول دیگر اشیا، کارپوریٹ افراد کے کام کاج میں مدد اور تعاون کی غرض سےاٹھا یا گیا ہے۔ جنہیں کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے اقتصادی سست روی اور غیر معمولی حالات کے سبب رقومات کی ادائیگی یا ذمہ داریوں سے گریز کاسامنا کرناپڑسکتا ہے۔

وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ 5 جون 2020 سے نافذ دیوالیہ پن سے متعلق کووڈ(دوسری ترمیم) کے قانون 2020 میں چھ مہینے کی مدت کے لئے کوڈ کی دفعہ سات، نو اور دس کے تحت کمپنیوں کو دیوالیہ قرار دینے سے متعلق عمل( سی آئی آر پی) کو عارضی طور پر معطل کئے جانے کے عمل کے آغاز کے لئے کوڈ دفعہ 10-A کو شامل کئے جانے کی گنجائش ہے۔ یا ایسی مزید مدت جو 25 مارچ 2020 سے ایک سال سے زیادہ مدت کی نہ ہو درج ذیل ہے کے مطابق ہے:

  1. معطلی کا فائدہ، کارپوریٹ قرضدار کی ان تمام رقومات کی ادائیگیوں سے گریز  یا  نادہندگیوں پر لاگو ہوگا جو 25 مارچ 2020 سے یا معطلی کی مدت کے اختتام تک ہوئی ہیں۔
  2. اس قسم کی نادہندگیاں جو 25 مارچ 2020 سے معطلی کی مدت مکمل ہونے تک ہوں وہ مستقل علیحدگی کے طور پر کوڈ کے تحت سی آئی آر پی کے آغاز کے مقصد کے لئے نونیسٹ کے طور پر برقرار رہے گی
  • iii. دفعہ 66 میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ ڈائریکٹر صاحبان کو کووڈ-19 عرصہ کے دوران نادہندگیوں کے لئے ذاتی ذمہ داریوں سے تحفظ فراہم کیاجاسکے۔
  • iv. اطلاع نامہ نمبر ایس ۔ او 4638 ( ای) مورخہ 22 دسمبر 2020 کے ذریعہ کوڈ کی دفعہ دس اے کے تحت وقت کی حد مدت میں ،25 دسمبر 2020 سے مزید تین ماہ کی مدت کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔

(اے) سی آئی آر پی کا حاصل
 

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

نام واپس لینے/ اپیل یا تصفیہ کئے جانے کی وجہ سے بند کی جانے والی

 سی آئی آر پیز کی تعداد

مسئلہ حل ہوجانے والی سی آئی آر پیز کی تعداد

اثاثہ جات کے تصفیہ کے بعد بند ہوجانے والی کمپنیوں کی تعداد

آندھرا پردیش

3

-

4

بہار

1

-

-

چنڈی گڑھ

1

1

-

چھتیس گڑھ

1

-

-

دادر و نگرحویلی

-

-

2

دمن اینڈ دیو

-

-

1

دہلی

38

19

58

گوا

-

3

-

گجرات

21

5

36

ہریانہ

2

5

1

ہماچل پردیش

-

-

2

جھار کھنڈ

1

-

-

کرناٹک

4

3

16

کیرالہ

3

2

3

مدھیہ پردیش

3

3

4

مہاراشٹر

20

16

37

میگھالیہ

-

2

-

پنجاب

-

-

4

راجستھان

3

-

-

تمل ناڈو

6

1

11

تلنگانہ

10

5

5

تریپورہ

2

-

-

اترپردیش

4

1

2

اترا کھنڈ

-

1

-

مغربی بنگال

5

9

3

مجموعی میزان

128

76

189

 

(بی): کمپنیوں سے متعلق قانون کے تحت تصفیہ اور بندوبست کے تحت ختم کی جانے والی کمپنیوں کی علیحدہ علیحدہ ریاست وار تفصیل

 

نمبرشمار

ریاست

کمپنی کےدیوالیہ پن سے متعلق کارروائی کے ذریعہ کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 کی دفعہ 230 کے تحت کمپنیوں کو ختم / جاری کاروباری  ادارے کے طور پر فروخت/ تصفیہ یا بندوبست کیا گیا

رضا کارانہ طور پر دیوالیہ پن کی کارروائی کے ذریعہ بند کی گئی کمپنیاں

1

آندھرا پردیش

1

0

2

دہلی

3

13

3

گجرات

6

10

4

ہریانہ

2

0

5

کرناٹک

9

16

6

کیرالہ

0

1

7

مہاراشٹر

2

8

8

مدھیہ پردیش

0

4

9

پنجاب

1

0

10

تلنگانہ

3

3

11

تمل ناڈو

2

3

12

مغربی بنگال

1

1

میزان

30

59

 

 

******

 

ش  ح ۔ع م۔ ر ض

U-NO.2962



(Release ID: 1707188) Visitor Counter : 242


Read this release in: English , Marathi