زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

دروازے پربیج پہنچانا

Posted On: 23 MAR 2021 6:26PM by PIB Delhi

بنیادی طور پر ریاستیں اپنے محکمہ زراعت، اسٹیٹ فارمس، اسٹیٹ سیڈس کارپوریشن، اسٹیٹ ایگریکلچرل یونیورسٹیز (ایس اے یو)، کوآپریٹیوز اور پرائیویٹ سیڈکمپنیوں وغیرہ کے توسط سے کسانوں کے لئے معیاری بیجوں کی پیداوار، دستیابی اور تقسیم/سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ دار ہیں۔  بھارت سرکار ہر بوائی سیزن سے پہلے زونل سیڈس ریویو میٹنگوں اور ہفتہ وار ویڈیوکانفرنسیس کے میکانزم کے ذریعہ، سیڈ چین اور بیجوں سے متعلق ضرورتوں کے معاملے میں تال میل قائم کرنے کے لئے بیڈر بیجوں کی دستیابی کے توسط سے ریاستی حکومتوں کی کوششوں میں  ان کی مدد کرتی ہے۔

 ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق رواں سال 21-2020 کے دوران483.66 لاکھ کوئنٹل مصدقہ / معیاری بیج دستیاب ہیں جبکہ ضرورت  443.16 لاکھ کوئنٹل کی ہے۔

 کسانوں کو معیاری بیج دستیاب کرانے کے لئے کئے گئے /کئے جارہے اقدامات  حسب ذیل ہیں:

  1. بھارت سرکار مختلف فصلوں کی زیادہ پیداوار دینے والی انواع (ایچ وائی وی) کی پیداوار اور تقسیم کے لئے ریاستوں اور نیشنل فوڈ سیکورٹی مشن (این ایف ایس ایم)، برنگنگ گرین ریوولوشن ان اسٹرم انڈیا (بی جی آر ای آئی)، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی)، سب-مشن آن سیڈس اینڈ پلانٹنگ مٹیریل (ایس ایم ایس پی) وغیرہ  جیسے ترقیاتی پروگراموں / اسکیموں کو مالی مدد دستیاب کرارہی ہے ۔
  2. محکمہ زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود (ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو) کے ذریعہ ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ریاست میں بیجوں کی تخمینہ ضرورتوں کے مطابق پیشگی ایک سیڈ رالنگ پلان تیار کریں تاکہ  کسانوں کو صحیح وقت پر  مطلوبہ قسم کے بیج دستیاب کرائے جاسکیں۔ ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو  انڈین  کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے صلاح و مشورہ سے  یکساں بریڈر بیجوں کی قیمت کے تعین کو یقینی بناتا ہے۔
  3. انڈین  انسٹی ٹیوٹ اآف سیڈ سائنس ، آئی سی اے آر بھی  آئی سی اے آر کے نیشنل سیڈ پروجیکٹ کے صحت 63 کوائریٹنگ سینٹرس کے نیٹ ورک کے ذریعہ ملک میں معیاری بیجوں کی پیداوار کے کام میں  تال میل کا کام کرتا ہے۔سیڈپروڈکشن پروگرام کی موثر منصوبہ بندی اور نفاذ نیز کمپیوٹرائزڈ سیڈ سیل آؤٹ لیٹس  کے لئے سنگل ونڈوسسٹم قائم  کیا گیا ہے تاکہ سبھی مراکز پر کسانوں کے لئے معیاری بیج کی رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔
  4. کچھ ریاستوں میں  ہر ایسے گاؤں میں بیج دستیاب کرایا جارہا ہے جہاں کسان پہنچ سکیں اور کسانوں کو  مطلوبہ آؤٹ لیٹس سے اپنی پسند کے بیج خریدنے کی سہولت فراہم کرائی جارہی ہے۔ اسی طرح سے  گاؤں کی سطح پر خریداری مرکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ  مارکیٹنگ کے محکمہ کے ذریعہ خریداری کی سہولت دستیاب کرائی جاسکے ۔ مزید برآں کچھ ریاستوں نے اچھے معیار کی منڈیاں قائم کی ہیں جہاں پر  سیڈ ڈیلر اور دیگر زرعی ساز وسامان ڈیلروں کی دکانیں ہوتی ہیں جہاں سے وہ  کسی  بچولئے کی شمولیت کے بغیر اپنی ضرورت کی چیز خرید سکتے ہیں۔ یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں  دی۔

 

******

ش  ح ۔م م۔ ف ر

U-NO.2970


(Release ID: 1707156) Visitor Counter : 127


Read this release in: English