وزارت آیوش

حکومت کی مدد سے چلنے والے اسکولوں میں یوگا تعلیم

Posted On: 23 MAR 2021 4:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی23،مارچ2021

نئی دلی کا مرار جی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے جو یوگا کے مختلف پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے۔

مزید براں قومی نصاب کے فریم ورک (این سی ایف) 2005 نے یوگا کی صحت اور جسمانی تعلیم کے ایک اٹوٹ حصے کے طور پر سفارش کی ہے۔ صحت اور جسمانی تعلیم  پہلی کلاس سے دسویں کلاس تک ایک لازمی سبجیکٹ (مضمون) ہے۔ تعلیمی تحقیق اور تربیت کی قومی کونسل این سی ای آرٹی نے پہلی کلاس سے دسویں کلاس تک کے لئے صحت اور جسمانی تعلیم کے بارے میں ایک مربوط سلیبس پہلے ہی تیار کرلیا ہے۔

مزید یہ کہ آیوش کی وزارت نے براہ راست یوگا کے فروغ کے لئے مختلف سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ مرار جی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (نئی دلی) اور نیچروپیتھی ویوگا میں تحقیق کی سینٹرل کونسل نئی دلی اور پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی نام کے اپنے تین خود مختار اداروں کے ذریعے بھی یوگا کے فروغ کے لئے مختلف سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ اس کے علاوہ آیوش کی وزارت نے یوگا کی پریکٹس کرنے والوں اور خواہشمند لوگوں کے لئے یوگا کی تربیت کے لئے اپنی ڈیجیٹل اور آن لائن سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک وبیرون ملک کے اندر یوگا کو مقبول بنانے کے لئے خود  مختار اداروں کے ذریعے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں، نیز یوگا کو گھروں سے تربیت دینے اور اسے سکھانے کے لئے کافی مواقع فراہم کرنے کی غرض سے یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام جیسے سوشل میڈیا ہینڈلز اور یوگا پورٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر وافر طور پر آن لائن وسائل کی دستیابی بھی کرائی گئی ہے۔

i    سال بھر کا ایک کلینڈر بھی تشکیل دیاگیا ہے، جہاں مختلف سرکردہ یوگا اداروں کے ذریعے یوگا سے متعلق مختلف معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

ii       بیرون ملک یوگا کو اپنانے کو مقبول بنائے جانے اور اس کے فروغ کے لئے انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنس (آئی سی سی آر) کو پرسنل سرٹیفکیشن باڈی (پی آر سی بی) کا درجہ دیاگیا ہے۔

 اس کے علاوہ ملک میں ہر سال آئی وی وائی آبزرویشن خود وزیر اعظم کی سربراہی میں کی جاتی ہے اور ملک بھر کے لاکھوں لوگ ان کے ذریعے پیش کئے گئے سی وائی پی کو فالو کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ ممتاز یوگا گورو اور ماہرین کے ذریعے یوگا پر آن لائن تبادلہ خیال کا اہتمام آئی ڈی وائی 2020 کے لئے پرموشنل مہم کے حصے کے طور پر کیا جاتا ہے۔ وزارت نے مائی  لائف، مائی یوگا یعنی جیون یوگا ویڈیو پلاگنگ مقابلے کا بھی اہتمام کیا ہے، جس میں جیتنے والوں اور دوسری پوزیشن پر آنے والوں کے لئے پرکشش انعامات رکھے گئے تھے۔ وزارت انڈین کونسل فار کلچر ریلیشن کے اشتراک سے اس مقابلے کا اہتمام کیا تھا، جس میں 130 ملکوں کے شرکا نے حصہ لیا تھا۔اس کے لئے وزارت نے بیرون ملک تمام انڈین مشن اور پوسٹ کو سرگرم کیا تھا تاکہ مائی لائف، مائی یوگا اور فیملی کے ساتھ ہوم یوگا کو سرگرمی کے ساتھ فروغ دیا جاسکے۔

تفریح صفت کی ممتاز شخصیتوں نے یوگا کے بارے میں پروموشنل پیغامات دیے اور لوگوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ آئی ڈی وائی میں اپنے گھروں سے سرگرم طور پر شریک ہوں۔


...............................................................

 

 

      ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2940



(Release ID: 1707126) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Punjabi