وزارت دفاع

بحری بیڑے کی جدید کاری

Posted On: 22 MAR 2021 3:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22/مارچ- 2021۔   

بھارتی بحریہ ، کارروائیوں کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے اور وہ مختلف اڈوں اور بندرگاہوں پر تیاری کی حالت میں تعینات اضافی فورسز کےتعاون سے کسی بھی مقابلے کے لئے تیار پلیٹ فارمز برقرار رکھتی ہے۔ بھارتی بحریہ، اپنے سمندری علاقے میں دشمنوں سے درپیش کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔ وہ بحری کارروائیوں کے تمام پہلوؤں کااحاطہ کرتے ہوئے مطلوبہ سازو سامان کے ساتھ ساتھ جنگ کی تیاری سے متعلق اعلی صورتحال کو یقینی بنانے کی غرض سے دیکھ بھال،  تربیت ، کارروائیوں اور تعیناتی سے متعلق سلسلے پر مستعدی سے عمل کرتی ہے۔

 بھارتی بحریہ کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور یہ طویل المدتی مربوط تناظر سے متعلق منصوبے کے عین مطابق کیاجاتا ہے ۔ جس کاوقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔

 رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر سسمیت پاترا کے سوال کے تحریری  جواب میں یہ جانکاری دی۔

******

 

ش  ح ۔ع م۔ ر ض

U-NO.2917



(Release ID: 1706881) Visitor Counter : 72


Read this release in: English