بھارتی چناؤ کمیشن

بھارت کے  انتخابی کمیشن نے آسام میں  اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 22 MAR 2021 9:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22/مارچ- 2021۔   

بھارت کے انتخابی کمیشن( ای سی آئی) نے آج آسام قانون ساز اسمبلی 2021 کے عام انتخابات کے لئے پولنگ سے متعلق تیاریوں کاجائزہ لیا۔ بھارت کے اعلی انتخابی کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے تیز پور میں اس جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جبکہ انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر اور جناب راجیو کمار بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ والے تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ ایجنسیوں کے نوڈل عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ چیف سکریٹری جناب جشنو برواہ ،اور ڈی جی پی آسام جناب بی موہنتا کے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا۔

سینئر نائب انتخابی کمشنر اور ای سی آئی میں آسام ریاست کے انچارج جناب دھرمیندر شرما اور نائب الیکشن کمشنر جناب سندیپ جین نے خصوصی عام مشاہد جناب ایس سری نواسن، خصوصی پولیس مشاہد جناب اشوک کمار اور اخراجات سے متعلق خصوصی مشاہد شریمتی نینا نگم کے ہمراہ  ریاست کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

 آج تیز پور میں منعقد ہوئی جائزہ میٹنگ میں آسام کے سی ای او جناب نتین کھڑے، ریاستی پولیس کے نوڈل عہدیدار جناب دیپک کیڈیا، ریاست کی فورس کو آرڈی نیٹر سی اے پی ایف، محترمہ سونل وی مشرا، بالائی اور شمالی آسام کے ڈویژنل کمشنرس اور شمال مشرقی، شمال، مشرقی ، وسطی  اور وسط مغربی خطوں کے ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔

 اعلی  انتخابی کمشنر جناب سینل اروڑہ نے تمام عہدیداروں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ آسام ریاست میں انتخابات ، پرامن، آزادانہ، منصفانہ اور محفوظ ماحول میں منعقد کرائے جائیں ، جس میں بڑی تعداد میں رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرسکیں۔ جناب اروڑہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انتخابات سے متعلق سیکوریٹی منصوبہ کے بارے میں مشترکہ طورپر فیصلہ کرنے کی غرض سے اس مرتبہ خصوصی عام اور  پولیس مشاہدین کو ریاستی اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر نے ضبط کئے جانے سے متعلق کارروائیوں میں تیزی لانے پر زور دیا اورمحکموں سے کہا کہ وہ خاص طور پر انتخابی اخراجات سے متعلق رقومات کے وسیلوں کاپتہ لگائیں۔ انہوں نے تحقیقاتی ایجنسیوں کو بہتر تال میل قائم کرنے اور ڈیٹا کے بارے میں تعاون کرنے کی ہدایت کی تاکہ انتخابی مدت کے دوران تلاش اور ضبطی سے متعلق ان کی کارروائیاں بہتر ہوسکیں۔ انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار نے تمام ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ ریاست آسام میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوجانے کے بعد بھی نگرانی سے متعلق اپنی کوششیں جاری رکھیں ،کیونکہ پڑوسی ریاست مغربی بنگال میں اس وقت بھی انتخابات کاعمل جاری ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ  انتخابات کے نتائج کااعلان ہونے تک، سرحدی جانچ چوکیوں کو سختی سے کام کرنے  کی ضرورت ہے تاکہ ریاست کی سرحدوں سے کسی بھی قسم کے غیر قانونی سازو سامان کی منتقلی یا آمد پر روک تھام لگائی جاسکے۔

 خصوصی عام مشاہد جناب ایس سری نواسن نے کمیشن کو ریاست میں انتخابی تیاریوں کی مجموعی صورتحال سے واقف کرایا۔ جبکہ خصوصی پولیس مشاہد جناب اشوک کمار نے انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کی غرض سے کئے گئے سیکوریٹی اقدامات کا ایک عمومی جائزہ پیش کیا۔ چناوی اخراجات سے متعلق خصوصی مشاہد محترمہ نینا نگم نے انتخابی کمیشن کو چوبیس گھنٹے کام کرنے والی فلائنگ اسکواڈ ٹیموں اور ایس ایس ٹیز کی ٹھوس کوششوں کی بدولت80 کروڑ روپے مالیت کی ضبطیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔( گزشتہ انتخابات میں 16 کروڑ روپے مالیت کی ضبطیاں کی گئی تھیں)۔

بھارت کے انتخابی کمیشن ای سی آئی کی ٹیم نے آج تیز پور میں پہلے مرحلے کے ضلعوں کی انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیا جب کہ دوسرے مرحلے کے  اضلاع کے ڈی سیز اور سی پیز نے ورچوئل طریقے سے میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈی آئی جیز اور ڈویژنل کمشنروں نے کمیشن کو اب تک کئے گئے  اقدامات سے واقف کرایا۔ کمیشن نے آب کاری محکمے، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس، انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، نشیلی اشیاپر کنٹرول سے متعلق ادارے، ریلوے اور ہوائی اڈوں کے حکام، ڈاک محکمہ کے نوڈل افسران اور سی آئی ایس ایف، ریلوے پولیس، بی  ایس ایف، ایس ایس بی، ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی وغیرہ سے بھی ملاقاتیں کی تاکہ انتخابات کے دوران رقومات، منشیات اور شراب کے بیجا  استعمال اور  تحفہ تحائف کی تقسیم کی روک تھام سے متعلق حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیاجاسکے۔

میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنرس اور پولیس سپرنٹنڈنٹس حضرات نے اپنے اپنے متعلقہ ضلعوں میں پولنگ سے متعلق تیاریوں کو اُجاگر کرنے سے متعلق پریزیٹیشن دی۔ میٹنگ میں دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ ای پی  آئی سیز کی تقسیم، ووٹرس اطلاعاتی سلپ کی تقسیم، چناؤ لڑرہے امیدواروں کے ذریعہ مجرمانہ واقعات و ریکارڈ کی اشاعت، 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرس کے ساتھ ساتھ پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کے لئے پولنگ مراکز پر کئے گئے خصوصی انتظامات ، ووٹروں کو زیادہ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرنے کی ترغیب دینے سے متعلق کی جارہی ایس وی ای ای پی سرگرمیاں، غیرحاضر ووٹروں کے لئے پوسٹل بیلٹ کی صورتحال، نقد رقومات کی ضبطی، غیرقانونی شراب کے خلاف مہم اور اس کے علاوہ کووڈ-19 کے مشتبہ افراد کے لئے خصوصی تیاریوں وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں  بین ضلع اشتراک وتعاون، سیکوریٹی فورسز تعیناتی، دور دراز کے دشوار گزار پولنگ مراکز کے لئے بندوبست کے منصوبے، حساس علاقوں کے لئے مواصلات کے منصوبے، ویب کاسٹنگ اور نگرانی سے متعلق التزامات، ووٹرس ہیلپ لائن اور سی وی آئی جی آئی  ایل ایپ کے ذریعہ موصولہ شکایتوں کے ازالہ، ذیلی پولنگ مراکز میں کم از کم یقینی سہولیات،  سیکوریٹی فورسز کی تربیت وغیرہ سے متعلق امور پر تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔

 آسام اسمبلی کی 126 سیٹوں کے لئے 2.33 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان 33530 پولنگ مراکز پر  اپنے حق رائے دہی کااستعمال کریں گے۔ اس کے لئے تین مرحلوں یعنی 27 مارچ ، یکم  اپریل اور 6 اپریل 2021 کو پولنگ ہوگی۔

******

ش  ح ۔ع  م۔ ر ض

U-NO.2915


(Release ID: 1706876) Visitor Counter : 136
Read this release in: English , हिन्दी