اسٹیل کی وزارت
اوڈیشہ سمندری تجارت کا مرکز بننے جارہا ہے: جناب دھرمیندرپردھان
امکانی سرمایہ کاروں کو ریاست میں امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے مدعو کیا گیا
Posted On:
03 MAR 2021 5:10PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے آج کہا اوڈیشہ کاساحلی علاقہ سمندری تجارت کا مرکز بننے جارہا ہے۔میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 میں اوڈیشہ میں سرمایہ کاری کے امکانات کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام امکانی سرمایہ کاروں کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اوڈیشہ کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام میں بدلنے کے لیے انتہائی تال میل کے ساتھ کام کررہی ہیں۔
جناب پردھان نے کہا کہ اوڈیشہ مالامال سمندری تاریخ رکھنے والی ریاست ہے اور ہزاروں سال پہلے اس ریاست کے کشتی رانوں نے ریاست کی تقدیربدلنے اور اسے شاندار بنانے کےلیے دنیا کے مختلف حصوں کا سفر کیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ تاریخ کے ایک موڑ پر ہم دنیا کی انتہائی خوش حال تہذیبوں میں سے ایک حامل تھےاور آج اکیسویں صدی میں وزیراعظم مودی نے آتم نربھربھارت کی واضح پکار دی ہے۔ملک کو پانچ ٹریلین کی معیشت میں بدلنے کےعزم کا اظہارکیا۔قدرتی بندرگاہوں،زبردست قدرتی وسائل، لمبی ساحلی پٹی اور ہنرمند وجفاکش افرادی قوت سے لیس اوڈیشہ آتم نربھر بھارت کے سفر کا حصہ بننے اور پانچ ٹریلین کی معیشت میں اپنی حصہ داری کے لیے مثالی طور پر تیارہے۔
وزیرموصوف نے کہا کہ اکیسویں صدی میں صنعت وتجارت کا عالمی نیٹ ورک سمندری نوعیت کا ہوگا اور اوڈیشہ کا ساحل اس کا صدر دروازہ ہوگا۔اس کے ساحلی جزیرے ملک کے مشرقی حصے کی ترقی کا راستہ بننے جارہے ہیں۔کالنگاکے علاقوں کو اسٹیل کا مرکز بنایا جارہاہے جس سے سرمایہ کاروں کو مدد ملے گی۔ پٹرولیم اور اسٹیل کے شعبوں میں جو اقدامات ہماری طرف سے کیے جارہے ہیں ان سے اوڈیشہ میں سمندری معیشت کومہمیز لگے گی۔انہوں نے کہا کہ اوڈیشہ میں نئی بندرگاہوں کوقائم کرنے اور انہیں فعال بنانے کے علاوہ سمندری علاقے کے امکانی حد تک استعمال کے لیے سرپرست صنعتوں اور کمپنیوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کے پروددیاوژن کا اعادہ کیا،جس کا مقصد مشرقی ہندوستان کے فروغ اور اس کی اہمیت کو ملک کے دیگر حصے کےفروغ کی رفتار سے ہم آہنگ کرناہے ۔
جناب پردھان نے کہا کہ سڑک، ریل اور بندرگاہ کے اہم بنیادی ڈھانچوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے سے اوڈیشہ کی صنعتی ترقی ہوگی۔اس طرح بندرگاہ سے چلنے والی نیلگوں معیشت کے لیے ممکنہ حد سے زیادہ کم رسدکی لاگت پر معدنیات اورسامان کی نقل وحرکت کے لیے کثیررخی ریل، سڑک اور بندرگاہ کے ساتھ ہوائی راستے بھی کھلیں گے۔
جناب پردھان نے کہا کہ اوڈیشہ جنوب مشرقی ریلوے اور مشرقی ساحلی ریلوے کے نیٹ ورک کے ذریعہ مشرقی اور مغربی ہندوستان کو جوڑتا ہے۔ اوڈیشہ میں اہم بندرگاہوں کے ساتھ ریلوے کی مال برداری کی راہ داریوں کو مربوط کرنے کے مزید امکانات ہیں ساتھ ہی ریاست میں دیکھ ریکھ کے علاوہ انجینئرنگ کے پروجیکٹ بھی لگائے جاسکتےہیں۔
پٹرولیم کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تعلق سے جناب پردھان نے کہا کہ تیل اور گیس کے سی پی ایس ای اداروں کی طرف سے اوڈیشہ میں بنیادی ڈھانچوں میں کئی سرمایہ کاریاں کی گئیں جن میں تیل کی ریفائننگ، گیس پائپ لائن انفرااسٹرکچر، مارکیٹنگ انفرااسٹرکچر اور شہر میں گیس کی تقسیم کے نیٹ ورک شامل ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کے اس خیال کو بھی پیش کیاکہ حکومت کا رول یہ ہے کہ وہ از خود دولت پیدانہ کرے بلکہ دولت پیداکرنے والوں کو پالیسی کی قطعیت فراہم کرے تاکہ وہ پنپ سکیں۔
*******
ش ح- ع س- ج ا
(U: 2921)
(Release ID: 1706834)
Visitor Counter : 122