وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کی نئی ایجادات

Posted On: 22 MAR 2021 3:20PM by PIB Delhi

 

گزشتہ تین سال کے دوران  براہ راست نئے دفاعی سازوسامان کے فروغ سے متعلق 8201 کروڑ روپئے کے 79پروجیکٹ شروع کئے گئے جن میں کروز میزائل ، بحری جہاز شکن میزائل ، سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ، ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، آبدوزشکن توسیع شدہ رینج راکیٹ، ماونٹیڈگن سسٹم، گولہ بارود، الیکٹرونک وارفیئرسسٹم، راڈارس، ٹارپیڈو، ہائی انڈیورنس آٹونیومس انڈر واٹر وھیکل وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کئے گئے کچھ نظام ،جو ممکنہ طور پر 23-2021 کے دوران ہمارے دفاعی جوانوں کو دستیاب ہوں گے۔ مندرجہ ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

سسٹم

ٹائم لائنز

1.

ایسٹرا میزائل

2021

2.

ڈرون شکن نظام

2021

3.

سیٹ کام آلات

2021

4.

کیو آر ایس اے ایم

2022

5.

اے ڈی ایف سی آر

2022

6.

ہیلینا

2022

7.

اے ڈی ٹی سی آر

2022

8.

گائیڈیڈ بامب

2022

9.

این اے جی

2022

10.

این جی اے آرایم

2023

11.

ایس اے اے ڈبلیو

2023

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ڈی آر ڈی او کی تیار شدہ بہت سی ٹکنالوجیز جیسے بیٹل فیلڈ سرویلانس راڈار (بی ایف ایس آر) ، جوائنٹ وینچر پروٹیکٹیو کاربائن (جے وی پی سی ) جیمرس، 5.56 ایم ایم رائفل، 40 ایم ایم انڈر بیرل گرینیڈ لانچر (یو بی آر ایل) ، اولیو ریسن (او آر) گرینیڈ وغیرہ ریاستی پولیس استعمال کررہی ہیں۔

ڈی آر ڈی او نے کچھ نظام کو جدید بنایا ہے جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

  • ارجن ایم کے – 1 اے
  • آکاش – این جی
  • لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ ایم کے -1 اے
  • میڈیم پاور راڈار – توسیع شدہ رینج
  • پیناکا- توسیع شدہ رینج ، گائیڈیڈ
  • الیکٹرونک اینڈ کمیونیکیشن سسٹم : ایس یو -30 ایم کے 1 ایئرکرافٹ کے لئے یونیفائیڈ مشن کمپیوٹر ، مگ-29 تجدید شدہ ایئرکرافٹ کے لئے انٹرنل ای ڈبلیو سسٹم،  بحریہ پلیٹ فارمس کے لئے ای ڈبلیو نظام۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں دفاع کے وزیرمملکت جناب شری پدنائک نے جناب ہرناتھ سنگھ یادو اور جناب وجے پال سنگھ تومر کے سوال کے  تحریری جواب میں پیش کیں۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  م ص )

2918U. No.


(Release ID: 1706823) Visitor Counter : 223


Read this release in: English