نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم دستیاب کرانے کے لئے ایس اے آئی کے توسط سے نیشنل ٹیلنٹ سرچ پورٹل (این ٹی ایس پی) کا آغاز کیا: جناب کرن رجیجو

Posted On: 22 MAR 2021 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22ارچ 2021 ۔ ملک بھر کے سبھی ہونہار کھلاڑیوں کو راغب کرنے کے مقصد سے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے توسط سے نیشنل ٹیلنٹ سرچ پورٹل (این ٹی ایس پی) کا آغاز کیا ہے۔ پورٹل کا آغاز بھارت کے نائب صدر جمہوریہ کے ذریعہ 28 اگست 2017 کو کیا گیا تھا۔ این ٹی ایس پی ملک کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے ہونہار کھلاڑیوں کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ ایس اے آئی کے ذریعہ کھیل کے فروغ سے متعلق متعدد اسکیموں کے تحت اس کے ذریعہ چلائے جانے والے اسپورٹس سینٹرز میں اپنے مطلوبہ کھیل کے شعبہ میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست دے سکیں۔

پورٹل کا ویب لنک https://nationalsportstalenthunt.com ہے۔

اس پورٹل کے تئیں کھلاڑیوں کی بیداری کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک 1733534 افراد نے پورٹل کے ہوم پیج پر ایکسس کیا ہے، جن میں سے 33552 افراد نے خود کو اس پر رجسٹرڈ کرایا ہے۔

یہ اطلاع نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2891

22.03.2021



(Release ID: 1706805) Visitor Counter : 114


Read this release in: English