کارپوریٹ امور کی وزارتت
سیایسآردفعاتکیخلافورزیکرتےہوئے 366 مقدماتمیںقانونیچارہجوئیکیمنظوری
Posted On:
22 MAR 2021 4:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22مارچ 2021/ جب بھی سی ایس آر کی کسی بھی دفعات کی خلاف ورزی کی اطلاع ملتی ہے ، ایسی تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ایکٹ کی دفعات کے مطابق ریکارڈوں کی جانچ پڑتال اور قانون کے مطابق عمل کے بعد کارروائی شروع کی جاتی ہے۔
یہ بات مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر ، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ سی ایس آر سے متعلق تمام ڈیفالٹس کمپاؤنڈبل(قابل مصالحت) ہیں۔ اب تک ، 366 مقدمات میں قانونی چارہ جوئی کی منظوری دی جاچکی ہے۔ ان میں سے مصالحت (کمپاؤنڈ) کے لئے 148 درخواستیں دی گئیں ہیں اور 75 معاملات کو کمپاؤنڈ کیا گیا ہے۔
مزید معلومات دیتے ہوئے ، وزیر موصوف نے بتایا کہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) کے فراہم کردہ ان پٹ کے مطابق ، مندرجہ ذیل مطالعے کیے گئے ہیں:
کمپنیز ایکٹ ، 2013 کے سیکشن 135 کے تحت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) پر عمل درآمد پر ابتدائی تحقیق: کوریج اور ابھرتے ہوئے امور؛ اورملک کے 100 قبائلی اور پسماندہ اضلاع میں سی ایس آر کے اخراجات پر مطالعہ۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سی ایس آر بورڈ کے ذریعے چلنے والا عمل ہے اور کمپنی کا بورڈ اپنی سی ایس آر کمیٹی کی سفارش پر مبنی کمپنی کی سی ایس آر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی ، فیصلہ ، عملدرآمد اور نگرانی کا اختیار رکھتا ہے۔ سی ایس آر آرٹیکیچر انکشاف پر مبنی ہے اور سی ایس آر مینڈیٹ کمپنیوں کو ایم سی اے 21 رجسٹری میں سالانہ سی ایس آر اخراجات کی تفصیلات فائل کرنا ہوتی ہیں۔ موجودہ قانونی دفعات جیسے لازمی انکشافات ، سی ایس آر کمیٹی اور بورڈ کا احتساب ، کمپنی کے کھاتوں کے قانونی آڈٹ کی فراہمی وغیرہ مناسب حفاظتی انتظامات مہیا کرتی ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-2906
(Release ID: 1706781)
Visitor Counter : 159