بجلی کی وزارت

’گو الیکٹرک‘ مہم

Posted On: 18 MAR 2021 8:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18 مارچ 2021؍  بجلی ، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزاد انہ چارج ) اور ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند کی بجلی کی وزارت نے 19 فروری 2021 کو ’گو الیکٹرک ‘مہم کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد بجلی کی گاڑیوں اور بجلی کے  کوکنگ کے آلات مثلاً انڈکشن کوک ہابس ، الیکٹرک پریشر کوکر وغیرہ کو استعمال کرنے کے فائدوں کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلانا تھا۔ اس پہل کا مقصد صارفین کی موجودہ روایتی طریقوں اور آلات کی جگہ بجلی کی گاڑیوں اورالیکٹرک  کوکنگ کی طرف آنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ در آمد شدہ ایندھن پر ملک کے انحصار  کو کم کیا جا سکے ۔

’گو الیکٹرک ‘ مہم کا مقصد توانائی کی بچت کرنے والی بجلی کی گاڑیوں اور الیکٹرک کوکنگ ساز و سامان کو فروغ دینا ہے اور توقع ہے کہ اس سے ملک کو توانائی کے معاملے میں مدد ملنے کے ساتھ مستقبل میں کاربن کے اخراج کو کم کرتے ہوئے معیشت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ توقع ہے کہ توانائی کی کفایت میں معاون ان ٹکنا لوجیز سے آنے جانے اور کھانا پکانے وغیرہ میں توانائی کی کھپت کم ہوگی اور اس طرح ہمارا مستقبل صاف ستھرا اور ہرا بھرا ہوگا ۔ قابل تجدید توانائی پر مبنی بجلی پیدا کیے جانے سے قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافہ کی توقع ہے ۔ بجلی پر مبنی ان ٹکنالوجیز کو اختیار کرنے کے فائدے گرڈ میں قابل تجدید توانائی کے حصہ میں اضافہ کرکے پوری طرح حاصل کیے جا سکیں گے۔

 

 

 

*************

 

  ش ح۔ ا گ  ۔ج ا

U- 2873


(Release ID: 1706566) Visitor Counter : 170


Read this release in: English