جل شکتی وزارت

’کیچ د ی رین ‘مہم

Posted On: 18 MAR 2021 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18 مارچ 2021؍  جل شکتی اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ جل شکتی کی وزارت ایک ملک گیر مہم ’’ جل شکتی ابھیان :کیچ دی رین‘‘ (جے ایس اے سی ٹی آر ) شروع کر رہی ہے ، جس میں بارش کے پانی کو بچانے اور اس کے تحفظ پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ یہ مہم سال 2021 کی مانسون سے قبل اور مانسون کے بعد کی مدت میں 22 مارچ 2021 سے 30 نومبر 2021 تک ملک کے تمام اضلاع کے شہری اور دیہی علاقوں میں چلائی جائے گی اور اس کا موضوع ہوگا  ’’جہاں بھی گرے ،جب بھی گرے ، بارش کے پانی کا تحفظ کرو‘‘۔

جل شکتی کی وزارت کے قومی آبی کمیشن نے عوام کی سر گرم شرکت کے ساتھ آب و ہوا کی صورت حال اور ذیلی مٹی کی سطح کے لیے موزوں بارش کے پانی کے تحفظ کے ڈھانچے (آر ڈبلیو ایچ ایس ) تیار کرنے کے لیے اور ریاستوں کو تحریک دینے کے لیے سال 2020 میں ’’جہاں بھی گرے ،جب بھی گرے ، بارش کے پانی کا تحفظ کرو‘‘ کے عنوان سے ’کیچ دی رین ‘ مہم شروع کی تھی ۔

’جل شکتی ابھیان :کیچ دی رین ‘ مہم  کو 2021 میں شروع کرنے کے لیے تیاری کے ایک اقدام کے طور پر نہرو یووا کیندر سنگٹھن(این وائی کے ایس ) کے تعاون سے 21 دسمبر 2020 کو بڑے پیمانے پر ایک بیداری مہم چلائی گئی تھی ۔ یہ مہم آندھراپردیش اور تلنگانہ سمیت ملک کے 623 اضلاع میں یوتھ کلبوں کی شرکت سے چلائی گئی تھی۔

بارش کے پانی کے تحفظ کے لیے حکومت کئی اسکیمیں نافذ کر رہی ہیں جن میں اٹل بھوجل یوجنا (اٹل جل ) ، اٹل مشن برائے احیاء اور شہری تبدیلی ،  مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم  وغیرہ شامل ہیں ۔پانی کو بچانے اور  بارش کے پانی تحفظ کے بارے میں بیداری پھیلانے اور اسکیموںو پروگراموں  کے موثر نفاذ کے لیے تربیت ، ورک شاپ ، پینٹنگ مقابلوں ، ایوارڈس ، سیمیناروں ، پانی سے متعلق مذاکرات ، ویبیناروں وغیرہ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل گراونڈ واٹر بورڈ خواہشمند اضلاع کے پروگرام کے تحت ملک کے ایسے بلاکوں میں مصنوعی ریچارج کے ذریعے ایکویفر ریجوونیشن  پروجیکٹ نافذ کر رہا ہے ، جہاں پانی کا بہت زیادہ استعمال ہوا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت تلنگانہ میں بچناپیٹ اور آندھرا پردیش میں پولی وینڈولہ  بلاک میں چیک ڈیم ، پرکولیشن ٹینک، سب سرفیس بیریر  ، ریچارج شافٹ اور پیزومیٹر تعمیر کیے گئے ہیں۔

 

 

*************

  ش ح۔ ا گ  ۔ج ا

 

U- 2863



(Release ID: 1706539) Visitor Counter : 133


Read this release in: English