ارضیاتی سائنس کی وزارت

ونڈ پیٹرن اور وینٹی لیشن انڈیکس کی پیشن گوئی


دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار میں معمولی بہتری کا امکان ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAR 2021 1:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 19 مارچ       ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ماحولیاتی مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر (ای ایم آر سی) کے مطابق:
دہلی میں بڑے پیمانے پر ہوا چلنے کی پیش گوئی کے ساتھ ساتھ  ہواداری کی شرح قدر اور موسم کی پیش گوئی درج ذیل ہے۔
دہلی-این سی آر کے اوپر ہوا کا معیار معمولی طور پر بہتر ہونے کا امکان ہے لیکن 19 مارچ 2021 کو جزوی طور پر بہتر ہونے کے بعد بھی ناقص  زمرے میں رہے گا اور 20 مارچ 2021 کو ناقص سے اوسط زمرے کا رہے گا۔سب سے زیادہ آلودگی پی ایم 10 ہے کیونکہ ہندوستان کے شمال مغربی حصہ میں غبار آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ 19 مارچ 2021 سے ہوا میں گرد و غبار کی مقدار کم ہونے کا امکان ہے۔ 21 مارچ 2021 تک ہوا اوسط زمرے میں رہے گی۔ آئندہ پانچ دنوں کے لیے پیشن گوئی : ہوا کے معیار میں بہتری ہونے کا امکان ہے اور یہ اوسط سے اطمینان بخش رہے گی۔

 دہلی میں 8 سے 14 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سبھی سمتوں سے ہوائیں چلیں گی اور 19 مارچ 2021 کو جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ دہلی میں سطح پر شمال مغربی سمت سے آنے والی ہواؤں کی رفتار 22-14 کیلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ 20 مارچ 2021 کو صبح دھند رہے گی ، آسمان میں جزوی طور پر  بادل چھائے رہیں گے اور 30-22  کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ 21 مارچ 2021 کو مشرقی سمت سے آنے والی ہواؤں کی رفتار 22-10 کیلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ صبح دھند رہے گی اور آسمان میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ اتوار کو دن میں 30-20 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

ہندوستان کے شمال مغربی حصہ  میں اس وقت خلیجی ممالک اور جزیرہ نما عرب کی جانب سے غبار آلود ہوائیں آ رہی ہیں۔ ہوا میں اس غبار کے 19 مارچ 2021 سے کم ہونے کا امکان ہے۔
پیش گوئی کا مفصل تجزیہ اور توثیق https://ews.tropmet.res.in پر دیکھی جاسکتی ہے۔
دہلی میں بڑے پیمانے پر ہوا کی آمد وینٹی لیشن انڈیکس کے ساتھ منسلک ہے۔

(براہ کرم تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں)
برائے مہربانی مخصوص مقام پیش گوئی اور انتباہ کے لئے موسم اَیپ کو ڈاؤن لوڈ کریں ۔ زراعت سے سے متعلق موسم کی صلاح (ایبو میٹ ایڈوائزری ) کے لیے  میگھ دوت اَیپ  اور بارش کے وقت بجلی گرنے کی جانکاری کے لیے دامینی اَیپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ضلع وار انتباہ کے لیے ریاستوں کی ایم سی / آر ایم سی ویب سائٹ پر جائیں۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-2839

 


(ریلیز آئی ڈی: 1706512) وزیٹر کاؤنٹر : 136
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi