وزارت آیوش

یونانی اسپتال

Posted On: 19 MAR 2021 5:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 19 مارچ       56 یونانی کے کالج ہیں جن میں یونانی اسپتالوں کی سہولت موجود ہے جہاں اوڈیشہ سمیت ملک بھر میں یونانی طب کی تعلیم دی جاتی ہے۔

چونکہ عوامی صحت  ریاستی سبجیکٹ ہے  اس لیے  بہار کے جہان آباد سمیت ملک میں یونانی اسپتالوں کا قیام متعلقہ ریاستی / مرکز کے زیر انتظام ریاستی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ تاہم ، نیشنل  آیوش مشن (این اے ایم) کی مرکزی سرپرستی میں چلنے والی اسکیم کے تحت ، یونانی نظام سمیت 50 بستروں پر مشتمل آیوش اسپتال قائم کرنے کا انتظام ہے اور ریاستی سالانہ ایکشن پلان (ایس اے اے پی) کے ذریعہ موصول تجاویز کے مطابق ریاستی / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ این اے ایم کے تحت ، بہار کے جہان آباد میں یونانی اسپتال کے قیام کے لئے ایس اے اے پی کے ذریعہ ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

ریاستی / مرکز کے زیر انتظام حکومتیں این اے ایم  کے رہنما خطوط کے مطابق ریاستی سالانہ ایکشن پلان (ایس اے اے پی) کے ذریعہ مالی امداد حاصل کرسکتی ہیں۔

یونانی کالجوں کی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام ریاست کے لحاظ سے فہرست

 

سلسلہ وار نمبر

ریاستی / مرکز کے زیر انتظام حکومتیں

یونانی کالجوں کی تعداد

  1.  

آندھرا پردیش

1

  1.  

بہار

5

  1.  

چھتیس گڑھ

1

  1.  

دہلی

2

  1.  

جموں و کشمیر

3

  1.  

کرناٹک

6

  1.  

کیرالہ

1

  1.  

مدھیہ پردیش

4

  1.  

مہاراشٹر

7

  1.  

پنجاب

1

  1.  

راجستھان

3

  1.  

تمل ناڈو

1

  1.  

تلنگانہ

3

  1.  

اتر پردیش

16

  1.  

اترا کھنڈ

1

  1.  

مغربی بنگال

1

کل تعداد

56

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شروع سے اب تک قومی آیوش مشن کے تحت یونانی نظام سمیت 50 بستروں پر مشتمل انٹیگریٹڈ آیوش اسپتال کے قیام کے لئے منظور شدہ یونٹوں کی تعداد 101 ہے۔

وزیر مملکت (وزارت آیور وید ، یوگا اور قدرتی نظام علاج ، یونانی ، سدھا اور ہومیوپیتھی) جناب کیرن رجیجو (اضافی چارج) نے لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض (

 (19.03.2021)

U-2835



(Release ID: 1706460) Visitor Counter : 92


Read this release in: English