امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ سال  اسی مدت میں خریداری کے مقابلے اس سال  13.59 فیصد  کا  اضافہ ہوا


 حکومت نے پنجاب میں 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری  ہے، جو مجموعی خرید کا29.68 فیصد ہے

جاری خریف مارکیٹنگ  سیزن میں خریداری سے  100.49 لاکھ کسان مستفید ہوئے ہیں

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران سرکار نے 346348.06 میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کی ہے


Posted On: 19 MAR 2021 6:49PM by PIB Delhi

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری  کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جیسا پچھلے  سیزنوں میں کیا گیا  تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WLQL.png

 

 

 

 

 

 

 

 

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام ، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہ جیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ اس سال 18 مارچ 2021  تک 683.21 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ یہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 601.46  لاکھ میٹرک ٹن  دھان کی خریداری کے مقابلے میں13.59  فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر683.21 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی  سرکاری خریدکا 29.68 فیصد ہے۔

جاری خریف  مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  خریداری  عمل سے128990.50   کروڑ روپے کی ایم یس پی مالیت کی خریداری سے  تقریباً 100.49 لاکھ کسان پہلے ہی فائدہ حاصل کرچکےہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BYBZ.png  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031C06.png

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کیلئے ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 107.08 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا  (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020  اور ربیع 2021 میں 18 مارچ 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 1854.80کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد، تور،  چنا، مونگ پھلی اور سویابین کی 346348.06  میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہےجس سے تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش،  مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، ہریانہ  اور راجستھان کے 195193   کسانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔

اسی طرح 18 مارچ2021  تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں  طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040444.png  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BVLP.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00657OU.png

 

 

 

 

 

 

 

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک  ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔18 مارچ 2021 تک9186803 کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26719.51کروڑ روپے ہے، اس سے1897005  کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 

*****

 

ش ح۔ ن ر (21.03.2021)

U NO: 2831


(Release ID: 1706446) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Punjabi