سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کینسر سے متعلق تحقیق کے لئے بھارت – برطانیہ پہل
Posted On:
19 MAR 2021 5:17PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 21 مارچ / بایو ٹیکنا لوجی کے محکمے ( ڈی بی ٹی ) اور کینسر ریسرچ یوکے ( سی آر یو کے ) نے نئی دلّی میں 14 سے 16 نومبر ، 2018 ء کو منعقدہ تحقیق کاروں کی افتتاحی کانفرنس میں 14 نومبر ، 2018 ء کو ‘‘ کینسر کے لئے سستے طریقۂ کار ’’ پر کینسر ریسرچ پہل کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے ۔ اس تحقیقی پہل کا مقصد اختراعی اور عملی نتائج فراہم کرنا ہے تاکہ دونوں ملکوں میں کینسر کے خلاف پیشرفت میں تیزی لائی جا سکے ، جس کے بڑے عالمی اثرات بھی مرتب ہو سکیں ۔
اس پہل کے تحت اہم چیلنجوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور سات بنیادی گرانٹس کو منظوری دی گئی ہے ۔ جن سات بنیادی اقدامات کے لئے امداد منظور کی گئی ہے ، اُن میں علامتی کینسر کی جلد تشخیص میں بہتری کے لئے سستے طریقۂ کار ، کینسر کا جلد پتہ لگانے کے لئے سستے اسکریننگ آلات ، کینسر میں علاقائی اتار چڑھاؤ جیسے عناصر کی بہتر سمجھ اور کینسر کی روک تھام ، کینسر کی دیکھ بھال کے لئے کمپیوٹیشنل ایپروچ ، کینسر کے موثر علاج کو سستا بنانے ، کینسر کا پہلے سے پتہ لگانے کے لئے سستے اسکریننگ آلات اور کینسر کا موثر اور سستا علاج شامل ہے ۔
بھارت کی جانب سے ، جو ادارے تعاون کر رہے ہیں ، اُن میں کچھار کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر ، آر ٹی آئی انٹرنیشل ، ٹرانس لیشنل ہیلتھ سائنس ٹیکنا لوجی انسٹی ٹیوٹ ، ٹاٹا میموریل اسپتال ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، کوچین کینسر ریسرچ سینٹر اور چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں ۔
دونوں ملکوں کی جانب سے 7 بنیادی گرانٹس کے لئے 1.86 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔
سائنس اور ٹیکنا لوجی ، زمینی سائنس اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 21.03.2021 )
U. No. 2842
(Release ID: 1706419)
Visitor Counter : 142