زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پی ایم ایف بی وائی کے تحت پرائیویٹ کمپنیوں کا منافع

Posted On: 19 MAR 2021 5:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی:19،مارچ، 2021:زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ مرکزی سیکٹر کی اسکیم کےہونے کے ناطے  پی ایم ایف بی وائی / آر ڈبلیو بی سی آئی ایس کے تحت مختص /جاری نہیں کیے جاتے ہیں۔ مرکزی فنڈ روٹنگ ایجنسی یعنی ایگریکلچر انشورنس کمپنی آف انڈیا لمیٹیڈ (اے آئی سی) کو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں جو بدلے میں متعلقہ انشورنس کمپنی کو متعلقہ ریاستی حکومت کا حصہ وصول کرنے پر پریمیم سبسیڈی میں مرکزی حکومت کا حصہ جاری کردیتے ہیں۔17-2016 سے 21-2020 کے دوران مختص اور جاری / استعمال شدہ فنڈز کی تفصیلات اور سال 21-2020 کے لئے مختص فنڈز کی تفصیلات درج ذیل جدول میں ہے:

(کروڑ روپئے میں)

سال

بجٹ تخمینہ

ترمیم شدہ تخمینہ

اصل جاری کی گئی رقم

2016-17

5501.15

13240.04

11054.63

2017-18

9000.75

10701.26

9419.79

2018-19

13014.15

12983.1

11945.3886

2019-20

14000.00

13640.85

12638.32

2020-21

15695.00

15307.25

13902.79

 

جہاں تک بیمہ کمپنیوں کے منافع اور خسارے کامعاملہ ہے تو یہ بتایا جاتا ہے کہ ایگریکلچر انشورنس کمپنی آف انڈیا لمیٹیڈ (اے آئی سی) کو چھوڑ کر زیادہ تر عام بیمہ کمپنیاں مختلف قسم کی تجارت/ پالیسیاں کررہی ہیں۔ اس طرح ان کمپنیوں کا مجموعی منافع / خسارہ کمپنی کے مجموعی انڈررائٹنگ کاروبار میں منافع/ خسارہ کی وجہ سے ہے۔ تاہم  فصلوں کی انشورنس کاشتکاروں کے مفادات کے لئے رسک کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ پی ایم ایف بی وائی / آر ڈبلیو بی سی آئی ایس کی دفعات کے مطابق کاشتکاروں کی طرف سے مرکزی ا ور ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ پریمیم سبسیڈی میں حصہ لیتے ہوئے اسکیم کی فراہمی کے مطابق رسک قبول کرنے اور دعوؤں کی ادائیگی کیلئے متعلقہ بیمہ کمپنیوں کو ادائیگی کی جاتی ہے۔بیمہ کرانے والے اچھے موسموں- سالوں میں پریمیم کی بچت کرتے ہیں اور اچھے سالوں میں کی جانے والی بچت سے برے سالوں میں ادائیگی کرتے ہیں۔  اسکیم کے تحت ادا کیے جانے والے کُل پریمیم اور اسکیم کے آغاز سے انشورنس کمپنیوں کے ذریعے ادا کیے جانے والے دعوؤں کی سالانہ تفصیلات درج ذیل جدول میں دی گئی ہے:

(روپئے کروڑ میں)

سال

انشورنس کمپنیوں کو ادا کی گئی پریمیم

کُل دعوے

2016-17

21573.26

16773.20

2017-18

24652.02

22117.38

2018-19

29356.81

28360.55

2019-20

31929.77

24562.86

(یکم مارچ 2021 کی تاریخ تک)

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2826



(Release ID: 1706394) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Marathi