وزارت آیوش
آیوش پروڈکٹس کیلئے بین الاقوامی معیارات
Posted On:
19 MAR 2021 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی:19،مارچ، 2021:آیوروید،یوگا اور قدرتی طریقہ علاج، یونانی ، سدھا اور ہومیوپیتھی کے وزارت میں وزیر مملکت (اضافی چارج) جناب کرن رجیجو نے آج یہا لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ آیوش کی وزارت نے فارما کوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیو پیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) قائم کیا ہے۔ فارما کوپیا کمیشن نے آیوروید واحد دواؤں کے 645 معیارات شائع کیے ہیں۔202 مرکب آیوروید دواؤں، 298 یونانی واحد دواؤں اور 150 یونانی مرکب دواؤں، 139 سدھا دواؤں اور 1117 ہیومیوپیتھی دواؤں کے معیارات متعلقہ فارما کوپیا کی شکل میں شائع کیے گئے ہیں۔
وزارت آیوش نے وزارت تجارت وصنعت کے اشتراک سے آیوروید، ہومیوپیتھی، سدھا، سووا-رگپا اور یونانی نظام کی دواؤں اور پروڈکٹس کیلئے اور آیوش طریقہ علاج کی خدمات کیلئے ایک برآمداتی فروغ کونسل(اے ای پی سی) قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کو وزارت آیوش کیلئے ایک نوڈل ایجنسی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ وزارت تجارت کے اصول / رہنما خطوط کے مطابق اے ای پی سی کے قیام کیلئے ایک کورپس تیار کرنے کیلئے دیگر صنعتی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرس (بی آئی ایس) نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) کےساتھ اشتراک میں بین الاقوامی معیارات وضع کرنے کیلئے پہلی کی ہے۔ بی آئی ایس کے کہنے پر آئی ایس او/ ٹی سی-215 ‘ہیلتھ انفارمیٹکس’ میں روایتی دواؤں پر ایک ورکنگ گروپ (ڈبلیو جی-10) تشکیل دیا گیا ہے۔
آیورید، سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھی دواؤں کی مینوفیکچرنگ کیلئے لائسنس عطا کرنے کیلئے خصوصی دفعات کو ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور رولس 1945 میں بیان کیا گیا ہے جو ریاستی لائسنس اتھارٹی کے ذریعے نافذ العمل ہیں اور ان کا ریکارڈ مرکزی سطح پر نہیں رکھا جاتا ہے۔
گزشتہ پانچ برسوں اور موجودہ برس کے دوران مینوفیکچر/ فروخت کیے گئے آیوش پروڈکٹس کی تفصیلات ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے
نمبر شمار
|
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام
|
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پروڈکٹس کی تعداد
|
کووڈ-19 کی مدت کے دوران پروڈکٹس کی تعداد
|
1
|
آندھرا پردیش
|
|
آیورویدک سینیٹائزر اور آیوش کوتھ کیلئے 6 مینوفیکچرر
|
2
|
آسام
|
|
آیورویدک سینیٹائزر اور آیوش کوتھ کیلئے 6 مینوفیکچرر
|
3
|
ہماچل پردیش
|
69
|
|
4
|
جموں وکشمیر
|
|
1 آیوش کوتھ
|
5
|
کرناٹک
|
8787
|
|
|
|
|
143 سینیٹائزرس
|
|
|
|
45قوت مدافعت بڑھانے والے پروڈکٹس
|
6
|
کیرالا
|
|
139 آیورویدک سینیٹائزرس 39 آیوش کوتھ/ چورن/ ٹبلیٹ
|
7
|
اڈیشہ
|
|
آیورویدک سینیٹائزرس اور آیوش کوتھ کیلئے 8 مینوفیکچررز
|
8
|
پنجاب
|
12722
|
|
9
|
راجستھان
|
3554
|
123سینیٹائزرس 541 قوت مدافعت بڑھانے والے پروڈکٹس
|
10
|
تملناڈو
|
|
|
11
|
اتراکھنڈ
|
|
قوت مدافعت کو بڑھانے والی 86 مرکبات
|
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 2825
(Release ID: 1706389)
Visitor Counter : 135