بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے ٹاٹاپاور کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ گرڈ کارپوریشن آف اوڈیشہ لمیٹڈ سے این ای ایس سی او یوٹیلیٹی کے 51 فیصد حصص خریدنے کو منظوری دی

Posted On: 19 MAR 2021 7:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 19 مارچ       ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 31 (1) کے تحت 18 مارچ 2021 کو ٹاٹا پاور کمپنی لمیٹڈ("ٹی پی سی ایل")  کے ذریعہ گرڈ کارپوریشن آف اوڈیشہ لمیٹڈ (جی آر آئی دی سی او) سے شمال مشرقی بجلی سپلائی کمپنی ("نیسکو یوٹیلیٹی") کے سرمایے کے 51 فیصد حصص کی خریداری کو منظوری دی۔

مجوزہ مجموعہ بجلی ایکٹ 2003 کے سیکشن 20 کے تحت اوڈیشہ بجلی کے ریگولیٹری کمیشن ("او ای آر سی")  کے ذریعہ شروع کی گئی مسابقتی بولی لگانے کے عمل کے تحت ٹی پی سی ایل کی جانب سے جی آر آئی دی سی او سے این ای ایس سی او یوٹیلیٹی کے سرمایے کے 51فیصد حصص کی خریداری سے متعلق ہے۔

ٹی پی سی ایل ، 18 ستمبر 1919 میں  شامل کی گئی  ایک عوامی کمپنی ہے اور بنیادی طور پر بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور تقسیم کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ ٹاٹا گروپ کا حصہ ہے۔

این ای ایس سی او یوٹیلیٹی ، جسے 19 نومبر 1997 کو شامل کیا گیا تھا ، اوڈیشہ کے پانچ اضلاع –  (i) بالاسور (ii) بھدرک (iii) جاج پور (iv) کیونجھر اور (v) باری پاڑہ میں بجلی کی تقسیم اور خوردہ سپلائی کے کاروبار میں مصروف ہے ۔

سی سی آئی کاتفصیلی حکم نامہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-2800



(Release ID: 1706303) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi