ٹیکسٹائلز کی وزارت
ریشم کی صنعت کی ترقی کیلئے مربوط اسکیم
Posted On:
19 MAR 2021 4:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی: 19،مارچ، 2021:ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حکومت ہند سینٹرل سلک بورڈ کے ذریعے سال 18-2017 سے 21-2020 کے دوران ملک میں ریشم کی مجموعی ترقی کیلئے ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ‘‘سلک سمگر’’ کو لاگو کررہی ہے جو کہ سلک انڈسٹری کی ترقی کیلئے ایک مربوط اسکیم (آئی ایس ڈی ایس آئی) ہے۔ اس اسکیم کا مقصد کوالٹی اور پیداواریت کو بہتر بناکر پیداوار میں اضافہ کرنااور ملک میں ریشم کی کاشت سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے ذریعے غریب اور پسماندہ خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ ملک میں ‘‘سلک سمگر’’ اسکیم کے نفاذ اورحکومت کے دیگر اقدامات کے سبب خام ریشم کی پیداوار میں لگاتار اضافے کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں (16-2015 تا 20-2019) کے دوران ملک میں خام ریشم کی کُل پیداوار کی تفصیلات درج ذیل ہے:
سال
|
خام ریشم کی پیداوار (میٹرک ٹن)
|
2015-16
|
28523
|
2016-17
|
30348
|
2017-18
|
31906
|
2018-19
|
35468
|
2019-20
|
35820
|
‘‘سلک سمگر’’ اسکیم کے قبائلی ذیلی پلان (ٹی ایس پی) کے تحت ریشم ویلو چین میں مصروف عمل قبائلی اسٹیک ہولڈرس کو تعاون فراہم کرنے کیلئے حکومت ہند کے ذریعے الگ سے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران ‘‘سلک سمگر’’ اسکیم کے قبائلی ذیلی پلان (ٹی ایس پی) کے تحت شامل مستفیدین کی تفصیلات درج ذیل ہے:
سال
|
سلک سمگر کے تحت شامل قبائلی مستفیدین کی تعداد
|
2017-18
|
9181
|
2018-19
|
2801
|
2019-20
|
3438
|
****
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 2773
(Release ID: 1706243)
Visitor Counter : 146