صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت موبائل میڈیکل یونٹس

Posted On: 19 MAR 2021 2:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی: 19،مارچ، 2021:صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت ریاستوں/ مر کز کے زیر انتظام علاقوں کواپنی شناخت شدہ ضرورتوں کے مطابق آبادیوں بالخصوص دور دراز، ناقابل رسائی خدمات سے محروم اور کم خدمات والے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے حفظان صحت کی متعدد خدمات فراہم کرنے کیلئے موبائل میڈیکل یونٹس (ایم ایم یو) کو تعینات کرنے کے لئے آسانی فراہم کی گئی ہے۔

عوامی صحت اور اسپتال ایک ریاستی معاملہ ہے۔ قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت حکومت ہند ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنے حفظان صحت نظام کو مضبوط کرنے کیلئے مالی اور تکنیکی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس میں ان کے پروگرام کے نفاذ کے منصوبے (پی آئی پی)  میں پیش کی گئی ضرورتوں کی بنیاد پر موبائل میڈیکل یونٹ کیلئے تعاون بھی شامل ہے۔ یہ وسائل کی دستیابی پر منحصر ہے۔

تاہم این ایچ ایم کے تحت اصولوں کے مطابق ہر دس لاکھ آبادی میں ایک موبائل میڈیکل یونٹ کیلئے تعاون دیا جاتا ہے جس میں ہر ضلع میں زیادہ سے زیادہ 5 میڈیکل موبائل یونٹ ہوسکتے ہیں۔ تاہم، اس اصول میں کیس ٹو کیس کی بنیاد پر مزید نرمی کی گنجائش ہےجہاں میدانی علاقوں میں موجودہ موبائل میڈیکل یونٹ کے ذریعے یومیہ 60 سے زیادہ مریضوں کو خدمت فراہم کی جاتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں فی موبائل میڈیکل یونٹ یومیہ 30 سے زیادہ مریضوں کو خدمات فراہم کی جاتی ہے۔

قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کےتحت موبائل میڈیکل یونٹس (آپریشنل) کی تفصیلات

 

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ

موبائل میڈیکل یونٹس (ایم ایم یو ایس)

1

بہار

0

2

چھتیس گڑھ

30

3

ہماچل پردیش

12

4

جموں وکشمیر

10

5

جھارکھنڈ

92

6

مدھیہ پردیش

150

7

اڈیشہ

9

8

راجستھان

214

9

اترپردیش

170

10

اتراکھنڈ

17

11

اروناچل پردیش

16

12

آسام

130

13

منی پور

9

14

میگھالیہ

4

15

میزورم

9

16

ناگالینڈ

11

17

سکم

0

18

تریپورہ

0

19

آندھراپردیش

67

20

گوا

0

21

گجرات

74

22

ہریانہ

12

23

کرناٹک

70

24

کیرالا

28

25

مہاراشٹرا

50

26

پنجاب

33

27

تملناڈو

415

28

تلنگانہ

0

29

مغربی بنگال

49

30

انڈمان ونکوبار جزائر

0

31

چنڈی گرھ

0

32

دادرا ونگر حویلی / دمن ودیو

3

33

دہلی

2

34

لداخ

1

35

لکشدیپ

0

36

پڈوچیری

4

کُل

1691

ماخذ: دسمبر 2020 کی تاریخ تک این ایچ ایم- ایم آئی ایس رپورٹس

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2771


(Release ID: 1706240) Visitor Counter : 139


Read this release in: English