ریلوے کی وزارت
آتم نربھر بھارت کے مقاصد کے حصول کے لئے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی
Posted On:
19 MAR 2021 4:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی19،مارچ2021
ریلوے وصنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی ریلوے آتم نربھر بھارت کے مقاصد کے حصول کے تئیں عہد بستہ ہے۔ نیشنل ریل پلان (این آر پی) میں بنیادی ڈھانچے کے بہت سے ترقیاتی اقدامات کئے جانے کا منصوبہ ہے، جنہیں انڈین ریلویز کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مانگ سے قبل بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کو تشکیل دینا ہے، جو 2050 تک مانگ کے حق میں مستقبل کی ترقی کو بھی لاسکے گا اور بار برداری ٹریفک میں ریلوے کی مثالی حصہ داری میں 45 فیصد تک کا اضافہ کرے گا۔ منصوبے کے مسودے کو پبلک ڈومین (دی انڈین ریلویز ویب سائٹ) میں رکھا گیا ہے اور تبصروں، رائے کے لئے شراکت داروں میں بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔
آتم نربھر بھارت کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے انڈین ریلویز کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کی نوعیت کے جو اہم اقدامات کئے گئے ہیں وہ حسب ذیل ہیں۔
- صلاحیت کو بڑھانے کے لئے نشان زد 58 سپر کریٹیکل، 68 کریٹیکل اور 20 کوئلہ پروجیکٹوں کی تکمیل۔
- گیج بدلنے کے تمام قابل اطلاق پروجیکٹوں کی تکمیل۔
- نیشنل ریل پلان کے حصے کے طور پر وژن 2024 شروع کیاگیا ہے تاکہ 2024 تک کچھ انتہائی اہم پروجیکٹوں کی عمل آوری کو تیز کیا جاسکے۔ ان پروجیکٹوں میں 100 فیصد بجلی کاری، دلی -ہوڑہ اور دلی-ممبئی روٹ پر 160 کلو میٹر فی گھنٹے کی اسپیڈ کو بڑھانا۔ دیگر سبھی گولڈن کواڈری لیٹرل، گولڈن ڈائی گونل (جی کیو، جی ڈی) روٹس پر 130 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کی اپ گریشن یعنی رفتار بڑھانا وغیرہ شامل ہے۔ تمام جی کیو، جی ڈی روٹ پر سبھی لیول کراسنگ کا خاتمہ۔
- چلتی ٹرینوں کے تحفظ کو بڑھانے کے لئے سگنلنگ میں خود بخود ٹرین پروٹیکشن (اے ٹی پی) نظام کی پروفلیرشن (چوری)۔
- 2030 تک نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کی جدوجہد۔
- 3نئے ڈیڈی کیڈٹیڈ فریگٹ کوری ڈورس کی نشاندہی۔
- 78 فیصد ٹریک مشینس ہندوستان میں مینوفیکچر کی جاتی ہیں۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
19-03-2021
U-2775
(Release ID: 1706198)
Visitor Counter : 133