قبائیلی امور کی وزارت
خاص طور پرزد پذیر قبائلی گروپوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا
Posted On:
18 MAR 2021 3:52PM by PIB Delhi
پی وی ٹی جی برادریوں کا، حکومت ہند کی دیگر اسکیموں کے تحت احاطہ کیا گیا ہے۔ جو درج ذیل ہیں:
- عام طور پرتمام اہل افراد جو اس کے دائرے میں آتے ہیں۔
- درج فہرست قبیلے کے عنصر کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کے تحت قبائلی آبادی کی نشاندہی کی گئی ہے اور
- قبائلی امور کی وزارت کی خاص اسکیمیں، اس کے علاوہ قبائلی ‘‘ امور کی وزارت’’ خاص طور پر زد پذیر قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جیز) کی ترقی کے نام سے ایک اسکیم کا نفاذ کررہی ہے ۔ یہ مرکز کی سرپرستی والی اسکیم ہے جس میں 18 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے انڈمان و نکوبار جزائر ، جہاں75 برادریوں کی پی وی ٹی جیز باسیوں کی حیثیت سے نشاندہی کی گئی ہے، کو صد فی صد مرکزی امداد کا التزام ہے۔ اس اسکیم کے تحت ‘‘امداد کی شکل میں گرانٹ’’اورپونجی اثاثوں کی تخلیق کے دو بڑے جزو کے تحت فنڈس جاری کئے جاتے ہیں۔ یہ اسکیم خاص طور پر ایسی برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے ہدف کے مد نظر تسلسل میں کمی کو دور کرنے سے متعلق اقدامات کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس مقصد کے حصے کے طور پر ریاستی سرکاریں ایسے پروجیکٹ شروع کرتی ہیں جو پی وی ٹی جیز کے لئے تعلیم، صحت اور ذریعہ معاش سے متعلق اسکیموں جیسے شعبوں میں معاونت کرتی ہے ۔ پی وی ٹی جیز کی ترقی کی اسکیم کا مقصد ان کی ثقافت اور وراثت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک جامع طریقے سے پی وی ٹی جیز کی سماجی واقتصادی اعتبار سے ترقی کرنا ہے۔
اس اسکیم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جن سرگرمیوں کے لئے مالی امداد دی جاتی ہے وہ ہیں:
- تعلیم
- مکانات
- زرعی ترقی
- مویشی پروری
- برادری کے اثاثوں کی تعمیر کے ذریعہ بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم بنانا۔
- روشنی کے مقصد کے لئے توانائی کے غیر روایتی ذرائع کی تعمیر۔
- سماجی سیکوریٹی
- ان کے علاوہ پی وی ٹی جیز کی جامع ترقی کے لئے کوئی دیگر اختراعی سرگرمی۔
اس اسکیم کے تحت اقدامات ہر ریاست کی منفرد ضروریات کے لئے مخصوص ہیں۔ اسکیم کے موثر ہونے کو یقینی بنانے کے مقصد سے
- ریاستی حکومتوں کویہ رعایت دی گئی ہے کہ وہ بنیادی لائن سروے کے ذریعہ نشاندہی کئے گئے گیپ کااستعمال کرتے ہوئے فنڈس کااستعمال کریں
- پی وی ٹی جیز کی ثقافت اور روایتی طور طریقوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تحفظ نیز ترقی( سی سی ڈی) منصوبوں کی تیاری کے ذریعہ بہت چھوٹے منصوبے کے طریق کار پر زور دیا گیا ہے۔
- اسکیم کے تحت منظور کئے گئے کاموں کی پیش رفت پر باقاعدہ طور پر نگرانی کی جاتی ہے۔
- اسکیم کے اثرات کے جائزہ سے متعلق کام وزارت اور نیتی آیوگ کے ذریعہ بھی کیا جاتا ہے۔
قبائلی امور کی وزیرمملکت محترمہ ریتوکا سنگھ سروتا نے آج راجیہ سبھا میں یہ جانکاری دی۔
******
ش ح ۔ع م۔ ر ض
U-NO.2758
(Release ID: 1705993)
Visitor Counter : 190