جل شکتی وزارت

جمنا ندی میں آلودگی

Posted On: 18 MAR 2021 3:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 مارچ : جمنا ندی میں برسات کے موسم کے علاوہ دہلی میں وزیر آباد بیراج میں پانی کی تازہ آمد پانی نہیں ہوتی۔ دہلی میں جمنا  ندی کا 22 کلومیٹر حصہ نازک ہے جہاں 18 بڑے نالے جمنا ندی میں خارج ہوتے ہیں۔

دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کی جنوری 2021 کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں سیوریج نکاسی کا تخمینہ تقریباً 3273 ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈی) (720 ایم جی ڈی) ہے جب کہ سیوریج نکاسی کے ٹریٹمنٹ کی گنجائش تقریباً 2715 ایم ایل ڈی (597 ایم جی ڈی) ہے۔ اس طرح تقریباً 2432 ایم ایل ڈی (535 ایم جی ڈی) سیوریج کا ٹریٹمنٹ دہلی میں کیا جارہا ہے۔ اس طرح سیوریج نکاسی کا تقریباً 941 ایم ایل ڈی (185 ایم جی ڈی) کو مختلف نالوں کے ذریعے ندی میں خارج کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں 17 صنعتی کلسٹروں کے لیے 212 ایم ایل ڈی گنجائش کے 13 کامن ایفلوینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس (سی ای ٹی پی) موجود ہیں اور رپورٹ کے مطابق، یہ سب سی ای ٹی پی کی تعمیل نہیں کرتے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے پانی کے طے شدہ استعمال کے مطابق کلاس بی (آؤٹ ڈور باتھنگ) میں پلہ (دہلی کے داخلی نقطہ) پر دریائے یمنا کا بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ تقریباً 2 ملی گرام ہوجاتا ہے۔ دہلی میں جمنا ندی کا بی او ڈی وزیرآباد  بیراج سے اوکھلا تک 4.8-40 ملی گرام فی لیٹر تک بڑھتا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ شہر میں نکاسی آب کی صفائی کی صلاحیت کافی نہیں ہے۔

فی الحال دہلی میں، نمامی گنگا پروگرام کے تحت جمنا ندی میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 13 منصوبوں کو 2419 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منصوبے عمل درآمد کے مختلف مراحل پر ہیں۔ ان منصوبوں کے ذریعے دہلی میں کل 1384.5 ایم ایل ڈی (304 ایم جی ڈی) سیوریج ٹریٹمنٹ کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔

جل شکتی کی وزارت نے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کو 16 اگست 2018 کو ماحولیات (تحفظ) قانون 1986، کی شق 5 کے تحت سی ای ٹی پیز کی خراب کارکردگی کے علاوہ ریاست میں ٹریٹ کردہ سیوریج کے دوبارہ استعمال کے لیے ہدایات جاری کی تھیں۔ اس کے علاوہ، سی پی سی بی کی رپورٹ کی رو سے، دہلی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے عدم تعمیل کے خلاف مذکورہ قانون کے تحت دلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کو بھی مورخہ 19 فروری 2019 کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

سکریٹری، جل شکتی کی سربراہی میں مرکزی نگرانی کمیٹی ریاست دہلی کے ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے جس میں جمنا ندی میں آلودگی کے خاتمے کے لیے سیوریج منصوبے بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نے دہلی کو بھی بغیر کسی مزید تاخیر کے اپنے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جمنا ندی میں آلودگی کے بڑھتے ہوئے اخراج کے معاملے میں دلی جل بورڈ (WP-Civil No.8/2021 ڈی جے بی بمقابلہ ریاست ہریانہ اور دیگر) کی طرف سے دائر پیٹیشن کو سپریم  کورٹ نے ازخود رٹ پٹیشن ’آلودہ ندیوں کا تدارک 1/2021 (سول)’ کے طور پر اٹھایا ہے، اور یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں جل شکتی اور سماجی انصاف و تفویض اختیار کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے دی۔

*****

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 2744

 



(Release ID: 1705947) Visitor Counter : 532


Read this release in: English